بی جے پی لیڈر کے گھر میں گھس کر بیٹی سے چھیڑ چھاڑ ، مخالفت کرنے پر بھائیوں کی بھی جم کر پٹائی

شاہجہاں پور میں ایک مرتبہ پھر لڑکی کے ساتھ دبنگوں نے قہر برپا کیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ دبنگوں نے گھر میں گھس کر بی جے پی لیڈر کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔

May 13, 2019 04:01 PM IST | Updated on: May 13, 2019 04:01 PM IST
بی جے پی لیڈر کے گھر میں گھس کر بیٹی سے چھیڑ چھاڑ ، مخالفت کرنے پر بھائیوں کی بھی جم کر پٹائی

علامتی تصویر

شاہجہاں پور میں ایک مرتبہ پھر لڑکی کے ساتھ دبنگوں نے قہر برپا کیا ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ دبنگوں نے گھر میں گھس کر بی جے پی لیڈر کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔ بچانے کیلئے آئے متاثرہ لڑکی کے بھائیوں کے ساتھ بھی ان دبنگوں نے مار پیٹ کی ۔ یہی نہیں گھر سے باہر جاتے وقت ان بدمعاشوں نے لڑکی کی کان سے زیور بھی نوچ لئے ۔ تاہم اس معاملہ میں ابھی تک مقامی پولیس تھانہ نے رپورٹ درج نہیں کی ، جس کی بعد اب متاثرہ نے ایس پی سے انصاف کی فریاد کی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق  یہ معاملہ آر سی مشن تھانہ علاقہ میں پیش آیا ۔ دبنگوں نے گھر میں گھس کر لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور مخالفت کرنے پر اس کے کان سے زیور نوچ لئے ، جس کی وجہ سے لڑکی زخمی ہوگئی ۔ جب لڑکی کے چیخنے چلانے کی آواز سن کر اس کے بھائی آئے تو دبنگوں نے ان کے ساتھ بھی جم کر مار پیٹ کی ۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ اس معاملہ میں جب لڑکی انصاف کیلئے پولیس کے پاس گئی تو وہاں سے ان کو بیرنگ لوٹا دیا گیا ۔

Loading...

فی الحال اس معاملہ میں متاثرہ لڑکی نے ایس پی سے انصاف کی فریاد کی ہے ۔ ایس پی نے رپورٹ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔ چونکانے والی بات یہ ہے کہ متاثرہ لڑکی بی جے پی لیڈر کی بیٹی ہے اس کے باوجود پولیس نے ایسا رویہ اختیار کیا ۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com