امیٹھی : اسمرتی ایرانی کے قریبی سابق پردھان کا گولی مار کر قتل ، علاقہ میں کشیدگی

جامو تھانہ حلقہ کے برولیا گاوں کے سابق پردھان سریندر سنگھ کو نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

May 26, 2019 08:15 AM IST | Updated on: May 26, 2019 08:31 AM IST
امیٹھی : اسمرتی ایرانی کے قریبی سابق پردھان کا گولی مار کر قتل ، علاقہ میں کشیدگی

اسمرتی ایرانی کے قریبی سابق پردھان کا گولی مار کر قتل

اترپردیش کے امیٹھی میں ہفتہ دیر رات اسمرتی ایرانی کے قریبی سابق پردھان کا گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق جامو تھانہ حلقہ کے برولیا گاوں کے سابق پردھان سریندر سنگھ کو نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ بدمعاشوں نے واقعہ کو اس وقت انجام دیا جب سابق پردھان اپنے گھر کے باہر سو رہے تھے ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بائیک سوار بدمعاشوں نے گھر کے باہر سوتے وقت سریندر سنگھ پر تابڑتوڑ فائرنگ کردی ۔ زخمی سابق پردھان کو علاج کیلئے ضلع اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے لکھنو ریفر کردیا ۔ لکھنو لے جاتے وقت سریندر سنگھ نے دم توڑ دیا ۔ موت کی خبر ملتے ہی مقتول کے گھر میں کہرام مچ گیا ۔

اطلاع ملتے ہی جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں سے بات چیت کے بعد بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی ہے اور چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ سابق پردھان کے قتل کے بعد گاوں میں کشیدگی کے حالات پیدا ہوگئے ہیں ۔ جائے واقعہ پر پولیس فورس کو تعینات کردیاگیا ہے ۔

خیال رہے کہ اسمرتی ایرانی کی انتخابی تشہیر کےد وران سابق پردھان سریندر سنگھ کا اہم رول تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ سریندر سنگھ کا دبدبہ کئی گاوں پرتھا۔

Loading...

Loading...