مسڈ کال سے ہوئی دوستی اور پھر جھانسہ دے کر بنایا جنسی تعلقات ، ویڈیو بناکر اب عاشق نے کی یہ گھنونی حرکت

اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے کھجنی تھانہ علاقہ میں ایک لڑکی نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کی عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

Jun 20, 2019 04:22 PM IST | Updated on: Jun 20, 2019 04:22 PM IST
مسڈ کال سے ہوئی دوستی اور پھر جھانسہ دے کر بنایا جنسی تعلقات ، ویڈیو بناکر اب عاشق نے کی یہ گھنونی حرکت

علامتی تصویر

اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے کھجنی تھانہ علاقہ میں ایک لڑکی نے شادی کا جھانسہ دے کر اس کی عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نےجمعرات کو بتایا کہ متاثرہ کے ذریعہ درج کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال پہلے اس کے موبائل پر ایک نوجوان نے مسڈ کال کی تھی ، جس کے بعد اکثر دونوں میں دھیرے دھیرے بات چیت ہونے لگی۔

دونوں کے مختلف ذات سے ہونے کے باوجود دونوں کی دوستی جسمانی تعلقات قائم کرنے تک پہنچ گئی۔ لڑکی کا الزام ہے کہ لڑکے نے شادی کا دلاسہ دے کر اس کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے اور اس کا ویڈیو بھی بنا لیا۔ شادی کے لئےدباؤ ڈالنے کے بعد لڑکے نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

Loading...

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کا الزام ہے کہ ایک دن اس نے اپنے دوستوں کے ساتھ ہم بستر ہونے کا بھی دباؤ بنایا اور منع کرنے پر اس کے جسم پر موجود زیورات اس نے زبردستی اتار لئے اور اب فون کر کے لڑکی اور اس کے بھائی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا ہے۔ پولیس نے متاثرہ کی تحریر پر ملزم کے خلاف عصمت دری ، وصولی اور دھمکی دینے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کو ملزم کی تلاش ہے۔

Loading...