سرکاری آفس میں خاتون بیت الخلا میں لگا تھا خفیہ موبائل کیمرہ ، ایسے کھلا راز ، مچی افراتفری

وارانسی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی آفس کمپلیکس کے خاتون بیت الخلا میں موبائل کیمرہ ملنے سے افرا تفری مچ گئی ۔

Oct 05, 2019 09:51 PM IST | Updated on: Oct 05, 2019 09:51 PM IST
سرکاری آفس میں خاتون بیت الخلا میں لگا تھا خفیہ موبائل کیمرہ ، ایسے کھلا راز ، مچی افراتفری

علامتی تصویر

وارانسی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی آفس کمپلیکس کے خاتون بیت الخلا میں موبائل کیمرہ ملنے سے افرا تفری مچ گئی ۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد اتھاریٹی نے اس کی شکایت کینٹ تھانہ میں درج کرادی ہے ۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ وہیں ملزم نوجوان کی شناخت تیلیا باغ کے رہنے والے آکاش سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

جائے واقعہ پر موجود وی ڈی اے ملازمین کے مطابق ملزم نوجوان نے موبائل کو خاتون بیت الخلا میں چھپا کر رکھا گیا تھا ۔ جیسے ہی ایک خاتون نے موبائل ہونے کی جانکاری دی ، وہ فورا بیت الخلا میں گیا اور موبائل لے کر فرار ہونے کی کوشش کی ۔ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔ انسپکٹر کینٹ اشونی چترویدی نے بتایا کہ ملزم آکاش کے موبائل کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے ، لیکن اس میں کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی ہے ، اس کو ری کوور کرایا جائے گا۔

Loading...

بتایا جارہا ہے کہ خاتون بیت الخلا میں موبائل فون سے ویڈیو بنانے کے الزام میں پکڑا گیا آکاش سنگھ وی ڈی اے کا ایک کنٹریکٹ اسٹاف ہے ۔ آکاش سنگھ تین دنوں سے کیمرے کی فٹنگ کا کام کررہا تھا ۔ بتا دیں کہ وی ڈی اے میں مزید سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جارہے ہیں ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

Loading...