جیٹھ نے کی آبروریزی ، شوہر زبردستی کرتا تھا غیر فطری جنسی تعلقات قائم ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

اترپردیش کے امروہہ کی رہنے والی ایک شادی شادہ خاتون نے جہیز میں کار اور پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ پورا نہیں ہونے پر شوہر اور اس کے بڑے بھائی پر کئی سنگین الزامات عائد کئے ہیں ۔

Sep 14, 2019 06:04 PM IST | Updated on: Sep 14, 2019 10:03 PM IST
جیٹھ نے کی آبروریزی ، شوہر زبردستی کرتا تھا غیر فطری جنسی تعلقات قائم ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

علامتی تصویر

اترپردیش کے امروہہ کی رہنے والی ایک شادی شادہ خاتون نے جہیز میں کار اور پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ پورا نہیں ہونے پر شوہر اور اس کے بڑے بھائی پر کئی سنگین الزامات عائد کئے ہیں ۔ شادی شدہ خاتون کے مطابق شوہر نے اپنے بڑے بھائی کے کمرے میں بند کردیا ، جہاں اس کے بڑے بھائی نے اس کی آبروریزی کی ۔

خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرتا تھا ۔ خاتون کے مطابق مخالفت کرنے پر اس کے ساتھ مار پیٹ کی جاتی تھی ۔ سسرال والوں نے یرغمال بنا کر رکھا تھا ۔ متاثرہ نے شوہر سمیت سسرال کے 8 افراد کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے ۔ فی الحال پولیس معاملہ کی جانچ میں مصروف  ہوگئی ہے ۔

Loading...

یہ معاملہ ڈیڈولی کوتوالی میں پیش آیا ۔ بتادیں کہ متاثرہ خاتون کی شادی 18 جون 2018 کو مسلم رسم و رواج سے امروہہ دیہات تھانہ حلقہ کے رہنے والے ایک شخص کے ساتھ ہوئی تھی ۔ خاتون کا الزام ہے کہ شادی کے کچھ دن بعد ہی سسرال والے کم جہیز کا طعنہ دے کر اس کا استحصال کرنے لگے ۔ پانچ لاکھ روپے نقد اور کار کا مطالبہ کیا تھا ۔ جہیز کا مطالبہ پورا نہیں ہونے پر خاتون کو ذہنی اور جسمانی طور پر اذیت پہنچائی جانے لگی ۔ شوہر اس کے ساتھ زبردستی غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرتا تھا ۔ مخالفت کرنے پر مار پیٹ بھی کرتا تھا ۔

علامتی تصویر

متاثرہ کا الزام ہے کہ تین ستمبر کی رات شوہر نے اپنے بڑے بھائی کے کمرے میں اس کو بند کردیا ۔ اس دوران اس کے بڑے بھائی نے اس کی آبروریزی کی ۔ سسرال والوں نے گالی گلوچ کرکے تین طلاق دے کر کمرے میں بند کردیا ۔ کسی طرح وہ مائیکہ پہنچی اور اپنے اہل خانہ کو آب بیتی سنائی ۔ کوتوالی پہنچی متاثرہ خاتون کی تحریر پر پولیس نے ملزم شوہر سمیت 8 افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت رپورٹ درج کر لی ہے اور معاملہ کی جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔

Loading...