بیوی کو جوئے میں ہارا شوہر، دوستوں کو بلایا گھر اور پھر۔۔۔۔

خاتون نے تھانہ سیکٹر 20 میں پولیس کو دی شکایت میں الزام لگایا کہ اس کا شوہر پیر کو اپنے تین دوستوں کے ساتھ جوا کھیل رہا تھا۔ پیسہ ختم ہونے پر اس نے اسے ہی داؤ پر لگا دیا اور بازی ہار گیا۔

Sep 26, 2019 03:27 PM IST | Updated on: Sep 26, 2019 03:27 PM IST
بیوی کو جوئے میں ہارا شوہر، دوستوں کو بلایا گھر اور پھر۔۔۔۔

علامتی تصویر

دہلی سے متصل نوئیڈا میں ایک شخص مبینہ طور سے اپنی بیوی کو جوئے میں داؤ پر لگاکر بازی ہار گیا۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے۔ گورکھپور کی رہنے والی خاتون سونیا( تصوراتی نام) اپنے کنبے کے ساتھ سیکٹر 31 میں واقع نٹھاری گاؤں میں رہتی ہے۔ خاتون نے تھانہ سیکٹر 20  میں پولیس کو دی شکایت میں الزام لگایا کہ اس کا شوہر پیر کو اپنے تین دوستوں کے ساتھ جوا کھیل رہا تھا۔

پیسہ ختم ہونے پر اس نے اسے ہی داؤ پر لگا دیا اور بازی ہار گیا۔ اس کے بعد سے وہ اس پر دوستوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کا دباؤ بنا رہا ہے۔ شوہر نے دوستوں کو گھر بلاکر اسے فحش ویڈیو دکھائی۔ تھانہ سیکٹر 20 کے انچارج انسپکٹر راج ویر سنگھ چوہان نے کہا کہ خاتون کی شکایت پر ملزم شوہر کو حراست میں لیکر پوچھ۔گچھ کی جارہی ہے۔

Loading...

 

Loading...