سماجی کارکن کی آبروریزی کے بعد بنایا فحش ویڈیو ، وائرل کرنے کی دھمکی دے کر کرتا رہا یہ گھنونی حرکت

پولیس کو دی گئی جانکاری کے مطابق سماجی کام کرنے والی خاتون کو بہلا پھسلا کر میڈیکل اسٹور چلانے والے نے ریپ کی واردات کو انجام دیا اور اپنے ساتھی سے آبروریزی کا ویڈیو بھی بنوا لیا ۔

Jul 21, 2019 01:53 PM IST | Updated on: Jul 21, 2019 01:54 PM IST
سماجی کارکن کی آبروریزی کے بعد بنایا فحش ویڈیو ، وائرل کرنے کی دھمکی دے کر کرتا رہا یہ گھنونی حرکت

علامتی تصویر

اترپردیش کے میرٹھ میں اب سماجی کارکنان بھی محفوظ نہیں ہیں ۔ یہاں پر ایک سماجی کارکن کی آبروریزی کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ خاتون نے بتایا کہ نشیلی اشیا پلا کر ایک نوجوان نے اس کی آبروریز کی اور اس کا قابل اعتراض ویڈیو بھی بنالیا ۔ خاتون نے دعوی کیا ہے کہ پولیس میں شکایت کرنے پر ملزم نے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی ۔

میرٹھ میں ایک سماجی ادارہ سے وابستہ 35 سالہ خاتون اپنی شکایت لے کر ایس پی کرائم برانچ کے پاس پہنچیں ۔ انہوں نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ کو کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ یہ معاملہ تھانہ میڈیکل حلقہ میں پیش آیا ہے ۔

Loading...

پولیس کو دی گئی جانکاری کے مطابق سماجی کام کرنے والی خاتون کو بہلا پھسلا کر میڈیکل اسٹور چلانے والے نے ریپ کی واردات کو انجام دیا اور اپنے ساتھی سے آبروریزی کا ویڈیو بھی بنوا لیا ۔ الزام ہے کہ متاثرہ کو کولڈ ڈرنک میں نشیلی اشیا ملا کر پلانے کے بعد آبروریزی کی گئی ۔

متاثرہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے شکایت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ اگر شکایت کی تو وہ آبروریزی کے ویڈیو کو وائرل کردے گا ۔ آخر میں پریشان ہوکر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس پی سے ملی ۔ ایس پی کرائم برانچ نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے جانچ کے احکامات دئے ہیں ۔

Loading...