گھر میں گھس کر طمنچہ کی نوک پر خاتون کی آبروریزی ، بیٹی نے کی مخالفت تو کیا یہ گھنونا کام

تھانہ سیکٹر 49 پولیس نے آبروریزی کا معاملہ درج کرلیا ہے اور معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔

Oct 07, 2019 06:49 PM IST | Updated on: Oct 07, 2019 07:14 PM IST
گھر میں گھس کر طمنچہ کی نوک پر خاتون کی آبروریزی ، بیٹی نے کی مخالفت تو کیا یہ گھنونا کام

علامتی تصویر

اترپردیش میں اسلحہ کی نوک پر ایک خاتون کی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ اترپردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں پیش آیا ، جہاں ایک شخص ایک خاتون کے گھر میں گھس گیا اور ہتھیار کی نوک پر اس کی مبینہ طور پر آبروریزی کی ۔ سینئر پولیس انسپکٹر کے میڈیا انچارج راکیش بھدوریا نے پیر کو بتایا کہ متاثرہ خاتون نے تھانہ سیکٹر 49 میں اس سلسلہ میں رپورٹ درج کرائی ہے ۔

رپورٹ میں اس نے کہا ہے کہ 24 اگست کو گھر پر وہ اور اس کی بیٹی تھی اور اس کے شوہر کام سے باہر گئے ہوئے تھے ۔ رپورٹ میں خاتون نے کہا ہے کہ اسی درمیان اس کا پڑوسی پشپیندر یادو اس کے گھر میں گھس گیا اور اس کی آبروریزی کی ۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس درمیان اس کی بیٹی جاگ گئی اور مخالفت کرنے لگی تو ملزم نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی اور طمنچہ دکھا کر مار ڈالنے کی دھمکی دی۔

Loading...

خاتون کے مطابق اگلے دن شوہر کے لوٹنے پر اس نے آپ بیتی بتائی اور پھر دونوں سیکٹر 116 میں واقع سورکھا پولیس چوکی پر معاملہ کی شکایت کرنے کیلئے گئے ، لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ میڈیا انچارج کے مطابق خاتون کا یہ بھی الزام ہے کہ 9 ستمبر کو ملزم تقریبا نصف درجن ساتھیوں کے ساتھ اس کے گھر آیا اور ہتھیار دکھا کر اس کے شوہر سے ایک سمجھوتہ پر دستخط کروالیا ۔

راکیش بھدوریا نے بتایا کہ ایس ایس پی نے واقعہ کی رپورٹ درج کرنے کا حکم دیا ہے ۔ میڈیا انچارج نے بتایا کہ گزشتہ رات تھانہ سیکٹر 49 پولیس نے اس معاملہ میں پشپیندر کے خلاف آبروریزی کا معاملہ درج کرلیا ہے اور معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔

Loading...