لکھنو میں بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، کال گرل سمیت 9 گرفتار ، اس طرح ہوٹل میں چل رہا تھا یہ دھندہ

اترپردیش کے لکھنو کے حیسن گنج علاقہ میں پولیس نے ادے گنج میں واقع مشہور ہوٹل اسنو وہائٹ پر چھاپہ مار کر سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے ۔

May 15, 2019 02:48 PM IST | Updated on: May 15, 2019 02:48 PM IST
لکھنو میں بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، کال گرل سمیت 9 گرفتار ، اس طرح ہوٹل میں چل رہا تھا یہ دھندہ

لکھنو میں بڑے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، کال گرل سمیت 9 گرفتار

اترپردیش کے لکھنو کے حیسن گنج علاقہ میں پولیس نے ادے گنج میں واقع مشہور ہوٹل اسنو وہائٹ پر چھاپہ مار کر سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ پولیس نے جائے واقعہ سے دو کال گرل سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ سی او حسین گنج نے بتایا کہ تین کمروں میں لڑکیوں کے ساتھ پانچ لوگ قابل اعتراض حالت میں پکڑے گئے ۔ پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ ناکہ کے پاندریبا کا رہنا والا اشرف علی عرف متھن ہوٹل لیز پر لے کر سیکس ریکیٹ چلا رہا تھا ۔

سی او کے مطابق کال گرل اور گراہکوں کے درمیان نوک جھونک ہوتے دیکھ  کر ایک چائے والے نے پولیس کو فون کیا ۔ دو کال گرل الگ الگ کمروں میں گراہکوں کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں پکڑی گئیں ۔ جانچ میں انکشاف ہوا کہ اشرف علی نے گلی میں واقع ہوٹل کو لیز پر لیا اور اپنی بیوی کی مدد سے سیکس ریکیٹ چلانا شروع کیا ۔ کچھ دنوں تک بیوی نے جسم فروشی کی ، پھر اس نے چار باغ و دیگر مقامات پر کام کی تلاش میں باہر سےآئی لڑکیوں کو پھنسانا شروع کردیا ۔

Loading...

لڑکیوں کو ہفتہ یا مہینہ کے حساب سے بک کیا جاتا تھا اور اشرف ساتھیوں کی مدد سے گراہک لاکر 500 سے دو ہزار تک وصولتا تھا ۔ لڑکی کو طے رقم کی ادائیگی کرکے اشرف اور اس کی بیوی منافع کمارہے تھے ۔ فی الحال پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔

Loading...