جوئے میں بیوی کو لگادیا داو پر ، جیت گئے دوستوں نے کی اجتماعی آبروریزی ، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر رہ جائیں گے حیران

خاتون کی شکایت پر جب پولیس نے کیس درج نہیں کیا ، تو متاثرہ نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ، جس کے بعد اس معاملہ میں اب کارروائی ہوئی ہے ۔

Aug 01, 2019 11:11 PM IST | Updated on: Aug 01, 2019 11:11 PM IST
جوئے میں بیوی کو لگادیا داو پر ، جیت گئے دوستوں نے کی اجتماعی آبروریزی ، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر رہ جائیں گے حیران

جوئے میں بیوی کو لگادیا داو پر ، جیت گئے دوستوں نے کی اجتماعی آبروریزی

اتر پردیش کے جون پور سے شوہر کے ذریعہ ایک خاتون کو بیچے جانے کی خبر آرہی ہے ۔ شوہر پر الزام ہے کہ اس نے جوئے میں پیسہ ختم ہوجانے کے بعد اپنی بیوی کو ہی داو پر لگادیا ۔ اس کے بعد شوہر کے دوستوں نے خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی ۔ خاتون کی شکایت پر جب پولیس نے کیس درج نہیں کیا ، تو متاثرہ نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ، جس کے بعد اس معاملہ میں اب کارروائی ہوئی ہے ۔

عدالت نے پہلی نظر میں معاملہ کو سنگین مانتے ہوئے پولیس کو اجتماعی آبروریزی کا کیس درج  کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ پولیس کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ ایف آئی آر درج کرکے اس کی کاپی عدالت میں پیش کی جائے ۔

Loading...

یہ پورا معاملہ جعفر آباد تھانہ کا ہے ۔ متاثرہ خاتون کے شوہر کو جوئے کی لت تھی ۔ ایک دن دوستوں کے ساتھ جوا کھیلتے ہوئے اس کے پاس پیسے ختم ہوگئے تو اس نے اپنی بیوی کو ہی داو پر لگادیا ۔ داو پر لگانے کے بعد شوہر کے دوستوں نے خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی ۔

خاتون نے اس واقعہ کی شکایت جب پولیس سے کی تو انہوں نے کیس درج کرنے سے انکار کردیا ، جس کے بعد خاتون مائیکے رہنے کیلئے چلی گئی ۔ اب عدالت کی ہدایت پر خاتون کو انصاف ملنے کی امید پیدا ہوئی ہے ۔

Loading...