فحش ویڈیو بناکر چار سالوں تک بھابھی کے ساتھ یہ گھنونی حرکت کرتا رہا دیور ، کھلا راز تو سب کے اڑ گئے ہوش

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ دیور نے کسی دن دھوکہ سے فحش ویڈیو بنالیا اور اس کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر چار سال تک ریپ کرتا رہا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرکے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔

Jul 21, 2019 09:16 AM IST | Updated on: Jul 21, 2019 09:16 AM IST
فحش ویڈیو بناکر چار سالوں تک بھابھی کے ساتھ یہ گھنونی حرکت کرتا رہا دیور ، کھلا راز تو سب کے اڑ گئے ہوش

فحش ویڈیو بناکر چار سالوں تک بھابھی کے ساتھ یہ گھنونی حرکت کرتا رہا دیور

اترپردیش کے بستی ضلع سے رشتہ کو شرمسار کردینے والی ایک خبر سامنے آئی ہے ۔ لال گنج علاقہ میں ایک خاتون نے اپنے ہی دیور پر بلیک میل کرکے کئی سالوں تک آبروریزی کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ دیور نے کسی دن دھوکہ سے فحش ویڈیو بنالیا اور اس کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر چار سال تک ریپ کرتا رہا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کرکے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔

پولیس کو دی گئی جانکاری کے مطابق خاتون نے الزام لگایا ہے کہ چار سال پہلے وہ گھر میں اکیلی تھی ۔ اسی دوران دیور نے سافٹ ڈرنک میں نشیلی اشیا ملا کر پلا دیا اور اس نے آبروریزی کی اور اس واقعہ کی ویڈیو بھی بنا لی ۔

Loading...

ہوش میں آنے پر جب خاتون نے اس کی مخالفت کی تو دیور نے ویڈیو وائرل کرنے اور بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر خاموش رہنے کیلئے مجبور کردیا ۔ اس کے بعد مسلسل چار سالوں تک ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر دیور اس کی آبروریزی کرتا رہا ۔ اب معاملہ پولیس تک پہنچ گیا ہے ۔ عدالت کی ہدایت کے بعد رپورٹ درج کرکے پولیس جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔

Loading...