دوسری مرتبہ سیکس کرنے سے گرل فرینڈ نے کیا انکار تو بوائے فرینڈ نے کردی ایسی وحشیانہ حرکت

اترپردیش کے شاہجہاں پور میں ایک خاتون نے جب جسمانی تعلقات قائم کرنے سےا نکار کردیا تو غصہ میں بوائے فرینڈ نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا ، جس کی وجہ سے متاثرہ بری طرح جھلس گئی ۔

May 17, 2019 04:32 PM IST | Updated on: May 17, 2019 04:32 PM IST
دوسری مرتبہ سیکس کرنے سے گرل فرینڈ نے کیا انکار تو بوائے فرینڈ نے کردی ایسی وحشیانہ حرکت

سیکس کرنے سے گرل فرینڈ نے کیا انکار تو بوائے فرینڈ نے کردی ایسی وحشیانہ حرکت

اترپردیش کے شاہجہاں پور میں ایک خاتون نے جب جسمانی تعلقات قائم کرنے سےا نکار کردیا تو غصہ میں بوائے فرینڈ نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا ، جس کی وجہ سے متاثرہ بری طرح جھلس گئی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورا پولیس پہنچ گئی اور خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا ۔ ساتھ ہی ساتھ خاتون کی تحریر پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

یہ پورا واقعہ کوتوالی حلقہ میں پیش آیا ۔ یہاں کی رہنےو الی تقربا 45 سالہ خاتون کا 50 سال کے شخص سے تقریبا چھ سالوں سے جسمانی تعلقات تھے ۔ یہ دونوں باہمی رضامندی سے تعلقات قائم کرتے تھے ۔ گزشتہ رات بھی بوائے فرینڈ نے خاتون کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کی کوشش کی ، لیکن خاتون نے انکار کردیا ۔ اس کے بعد بوائے فرینڈ نے غصہ میں آکر خاتون پر تیزاب پھینک دیا ۔ تیزاب کی وجہ سے خاتون کے جسم کا نچلا حصہ بری طرح جھلس گیا ۔ واقعہ کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔

اس معاملہ میں انسپکٹر سنجے رائے کا کہنا ہے کہ خاتون اور مرد کے درمیان گزشتہ 6 سالوں سے تعلقات تھے ۔ گزشتہ رات باہمی رضامندی سے ایک مرتبہ پھر جسمانی تعلقات قائم بھی کئے تھے ، مگر مرد نے دوسری مرتبہ تعلقات قائم کرنے کی ضد کی ، جس کی وجہ سے یہ تنازع ہوا اور اس پر تیزاب سے حملہ کردیا گیا ۔ خاتون کا میڈیکل کرادیا گیا ہے ۔ ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔

Loading...

Loading...