حیوانیت کی ساری حدیں پار ، سیکورٹی گارڈ نے 6 سال کی معصوم بچی کا قتل کرکے لاش کے ساتھ کیا ریپ

اترا کھنڈ کے شیام پور میں ایک انتہائی غیر انسانی واقعہ پیش آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مرغی پالن فارم کے ایک سیکورٹی گارڈ پر مبینہ طور پر چھ سال کی لڑکی کا قتل کرکے اس کی لاش کی آبروریزی کرنے کا گھنونا الزام لگا ہے ۔

Apr 29, 2019 10:55 AM IST | Updated on: Apr 29, 2019 10:55 AM IST
حیوانیت کی ساری حدیں پار ، سیکورٹی گارڈ نے 6 سال کی معصوم بچی کا قتل کرکے لاش کے ساتھ کیا ریپ

علامتی تصویر

اترا کھنڈ کے شیام پور میں ایک انتہائی غیر انسانی واقعہ پیش آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مرغی پالن فارم کے ایک سیکورٹی گارڈ پر مبینہ طور پر چھ سال کی لڑکی کا قتل کرکے اس کی لاش کی آبروریزی کرنے کا گھنونا الزام لگا ہے ۔

میڈیا کو دئے اپنے ایک بیان میں سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جمعہ کو چھ سال کی یہ لڑکی دیگر بچوں کے ساتھ کھیلتے وقت اچانک غائب ہوگئی تھی ۔ پولیس جانچ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ مرغی پالن فارم میں تعینات گارڈ بچی کو لالچ دے کر گاوں سے متصل جنگل میں لے گیا ۔ واقعہ کے وقت متاثرہ کے والدین کھیت میں مزدوری کررہے تھے ۔

Loading...

پولیس افسر کے مطابق بچی جب چیخنے لگی تو گارڈ نے بچی کا گلا دبا دیا ۔ جب اس کی سانسیں تھم گئیں تو گارڈ نے اس کی آبروریزی کی ۔ بچی کے والدین جہاں کام کررہے تھے ، اس جگہ سے صرف 600 میٹر کی دوری پر اس گھنونی واردات کو انجام دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں :  وحشی باپ نے اپنی ہی 13 سالہ بیٹی کا کیا ریپ ، بچانے گئی ماں پر حملہ کرکے ہوا فرار

 

پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح جنگل سے بچی کی لاش برآمد ہونے کے فورا بعد گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس نے اقبال جرم کرلیا ہے ۔ ملزم کو 14 دنوں کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : رات میں گرل فرینڈ کے ساتھ پکڑا گیا تو اس کی سگی بہنوں کو بھی بھگا لے گیا بوائے فرینڈ

 

Loading...