رات کی تاریکی میں معشوقہ سےملنے پہنچا عاشق پولیس، قابل اعتراض حالت میں ملنے پرلوگوں نےکی جوتوں سےدھنائی، ویڈیو وائرل

بتایا جاتا ہے کہ لڑکی نے ہی پولیس والے کو فون کرکے بلایا تھا۔ اہل خانہ کو اس کی بھنک لگ گئی اورپولس اہلکارکی پٹائی کرڈالی۔

Jun 21, 2019 05:17 PM IST | Updated on: Jun 21, 2019 05:20 PM IST
رات کی تاریکی میں معشوقہ سےملنے پہنچا عاشق پولیس، قابل اعتراض حالت میں ملنے پرلوگوں نےکی جوتوں سےدھنائی، ویڈیو وائرل

رات کی تاریکی میں معشوقہ سے ملنے گئے پولیس اہلکار کی جم کر پٹائی ہوئی۔

خدمت، تحفظ اورتعاون کا نعرہ دینے والی ہریانہ پولیس کا ایک نیا چہرہ سامنے آیا ہے، جس سے لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس لوگوں کی سیکورٹی کے علاوہ اس طرح کے گندے کام بھی کرتی ہیں۔ یہ معاملہ حصارکے ایک گاوں میں دیکھنے کو ملا۔ دیررات معشوقہ نے اپنے عاشق پولیس والے کو فون کرکے ملنے کے لئے رات کی تاریکی میں گھربلایا۔ عاشق پولیس ملازم کو گھربلانے کے بعد بند کمرے میں دونوں ملنے لگے، جس کی بھنک اچانک خاتون کےگھروالوں کولگی۔

اہل خانہ نے کمرے کا دروازہ کھولا توخاتون معشوقہ اورپولیس ملازم دونوں قابل اعتراض حالت میں نظرآئے۔ خاتون کے اہل خانہ نے پولیس اہلکارکی جم کرجوتوں سے دھنائی کردی اورموقع پرپولیس کوبلاکرملزم پولیس اہلکارکوپولیس کےحوالے کردیا۔

Loading...

سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے ویڈیو

اس پورے معاملے میں ایک ویڈیو بھی بنایا گیا ہے، جورات سے ہی سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے۔ ملزم پولیس والے کے خلاف لڑکی کے گھروالوں نے حصارضلع کے آدم پورتھانے میں تحریری شکایت دی اورملزم پولیس اہلکارکے خلاف کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔

ملزم نے کہا فون کے ذریعہ ہوا لڑکی سے رابطہ

اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار اکلانا کے بھیریاں گاوں کا رہنے والا ہے اورنارنول ضلع میں کانسٹبل کے عہدے پرتعینات ہے۔ ویڈیو میں پولیس ملازم یہ کہتا ہوا سنائی دے رہا ہے کہ مذکورہ لڑکی سے اس کا فون کے ذریعہ رابطہ ہوا تھا۔ لڑکی نے اسے فون پرملنے کے لئے بلایا تھا۔

Loading...