خاتون سےآبروریزی کرکےبنایا ویڈیو، پھروائرل کرنےکی دھمکی دے کرکرتا رہا بلیک میل

چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پورمیں خاتون سے آبروریزی کرنے کے بعد ویڈیو بناکربلیک میل کرنےکا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Nov 03, 2019 07:57 PM IST | Updated on: Nov 03, 2019 07:57 PM IST
خاتون سےآبروریزی کرکےبنایا ویڈیو، پھروائرل کرنےکی دھمکی دے کرکرتا رہا بلیک میل

شاپنگ مال میں کام کرنے والے خاتون کے ایک دوست نےآبروریزی کرکے ویڈیو بنالیا۔

رائے پور: چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائے پورمیں خاتون سےآبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون کی شکایت پررائے پورکی راجندرنگر تھانہ پولیس نے ایف آئی آردرج کیا ہے۔ رائے پورکے ایک شاپنگ مال میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ اس کے ہی دوست نے آبروریزی کی اوراس کے بعد اسے بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم کپڑے کی دوکان میں کام کرتا تھا۔ تھانے میں شکایت کے بعد سے ہی ملزم فرارہیں۔ پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔

رائے پورپولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کپڑے کی دوکان (شاپنگ مال) میں کام کرنے وال ملزم نکھل شرما کی تقریباً ایک سال قبل شکایت کنندہ سے دوستی ہوئی تھی۔ اس کے بعد اس نے خاتون کوجھانسے میں لےکراس کے ساتھ آبروریزی کی اوراس کا ویڈیو بھی بنا لیا۔ اس ویڈیو کی بنیاد پر ملزم نکھل متاثرہ خاتون کوبلیک میل کرنے لگا اورتعلقات بنائے رکھنےکےلئے دباؤ ڈال رہا تھا۔ اس سے پریشان ہوکرخاتون نے راجندرنگرتھانے میں شکایت کی۔ اس کے بعد پولیس معاملے کی جانچ کرکے ملزم کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے۔

Loading...

یہاں ہوئی اغوا کی کوشش

راجدھانی رائے پورمیں ایک دیگرمعاملےمیں اغوا کی کوشش کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بھنپوری علاقے میں ایک خاتون کے گھرمیں گھس کرلوٹ اوراغوا کی کوشش کرنے والےایک جوڑے کو پولیس نےگرفتارکیا ہے۔ بھنپوری میں ریکھا گورکے گھرمیں گھس کر ملزم ٹی سندرراؤ اوراس کی بیوی ٹی گایتری راؤ نے چاقو کی نوک پراس کے بچے کا اغوا کرتےہوئے 10 ہزارروپئے کا مطالبہ کرنےلگے۔ ریکھا گورنےبہادری سے اپنے بچے کو چھڑایا۔ ملزم شوہر- بیوی متاثرہ خاتون کا منگل سوتراورجھمکے لوٹ کرفرارہوگئے تھے، جنہیں کھمترائی پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔

Loading...