اے سی بی نے مہاراشٹر اطلاعاتی کمشنر کی کروڑوں کی ملکیت ضبط کی

انسداد بدعنوانی بیورو، اے سی بی نے مہاراشٹر کے اطلاعاتی کمشنر دیپک دیش پانڈے کے ممبئی اور اورنگ آباد میں واقع مکانات پر چھاپے مار کر کروڑوں روپئے کی املاک ضبط کر لی ہے

Jun 15, 2015 04:12 PM IST | Updated on: Jun 17, 2015 11:14 AM IST
اے سی بی نے مہاراشٹر اطلاعاتی کمشنر کی کروڑوں کی ملکیت ضبط کی

انسداد بدعنوانی بیورو، اے سی بی نے مہاراشٹر کے اطلاعاتی کمشنر دیپک دیش پانڈے کے ممبئی اور اورنگ آباد میں واقع مکانات پر چھاپے مار کر کروڑوں روپئے کی املاک ضبط کر لی ہے۔اے سی بی نے کہا ہے کہ دیش پانڈے کی ممبئی، تھانے،پنے اور اورنگ آباد میں املاک ہیں۔ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ دیش پانڈے کی پنے اور اورنگ آباد میں دو دکانیں اور پانچ ایکٹر آراضی ہیں اور ان کے پاس سے ڈیڑھ کلو گرام سونااورانتیس کلو گرام چاندی ضبط کئے ہیں۔اے سی بی کے ایڈیشنل پولیس کمشنر کشور جادھو نے کہا کہ اتوار کی شام تک اس ضبطی کے بارے میں جانچ اور گنتی کا کام جاری رہا، اس لئے املاک کی تفصیل کا پتہ تاخیر سے ہی چلے گا۔اے سی بی نے مزید کہا کہ دیش پانڈے کا نام چھگن بھجبل کے کیس میں ابھر کر سامنے آیا تھااور ان کے خلاف معاملہ درج کیا گیا تھا۔

Loading...

Loading...