مدھیہ پردیش کے صحافی سندیپ کو زندہ جلا ڈالا

اترپردیش کے شاہجہاں پور کے جگیندر کے بعد اب مہاراشٹر کے ناگپور میں ایک صحافی کو زندہ جلا کر مار ڈالا گیا۔

Jun 22, 2015 03:21 PM IST | Updated on: Jul 01, 2015 02:35 PM IST
مدھیہ پردیش کے صحافی سندیپ کو زندہ جلا ڈالا

اترپردیش کے شاہجہاں پور کے جگیندر کے بعد اب مہاراشٹر کے ناگپور میں ایک صحافی کو زندہ جلا کر مار ڈالا گیا۔ سندیپ کوٹھاری نامی مقتول صحافی مدھیہ پردیش کے بالا گھاٹ کا رہنے والا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ وہ ایک طویل عرصہ سے کانکنی مافیا اور چٹ فنڈ گھوٹالوں کے خلاف خبریں شائع کر رہا تھا۔ الزام ہے کہ کانکنی مافیا کے تین بدمعاشوں نے صحافی سندیپ کوٹھاری کو بالاگھاٹ سے اغوا کیا تھا اور اسے پڑوسی ریاست مہاراشٹر کے ناگپور  میں لے جا کر زندہ جلا کر مار ڈالا۔ مقتول صحافی کی لاش مہاراشٹر میں وردھا کے قریب واقع ایک کھیت میں ملی۔

Loading...

تین لوگ گرفتار

کٹنگی کے سب ڈویژنل پولیس افسر جے ایس مارکام نے بتایا کہ اس معاملہ میں کٹنگی کے رہنے والے تین لوگوں راکیش نسوانی، وشال دانڈی اور برجیش ڈہروال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں گرفتار ملازمین غیر قانونی کانکنی اور چٹ فنڈ کے کاروبار سے جڑے ہیں اور وہ صحافی پر ان کے خلاف غیرقانونی کانکنی کا ایک مقامی عدالت میں درج مقدمہ واپس لینے کے لئے دباو بنا رہے تھے۔ پولیس کو اندیشہ ہے کہ سندیپ اس کے لئے راضی نہیں تھا، اس لئے بدمعاشوں نے انہیں زندہ جلا کر مار ڈالا۔

Loading...