بدکاری کا دھندہ: کون ہے وہ رکن اسمبلی جس کے پاس رات کو بھیجی جاتی تھی نابالغ لڑکی؟

سوشل میڈیا پر بہار کے ایک بڑی سیاسی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی کا نام وائرل ہو رہاہے۔ ادھر ضلع میں بھی اس رکن اسمبلی کے نام کو لیکر چرچائیں تیز ہیں۔ اس معاملے میں بھوجپور ضلع کے ہی رکن اسمبلی کانام سامنے آرہا ہے۔

Jul 24, 2019 02:24 PM IST | Updated on: Jul 24, 2019 02:41 PM IST
بدکاری کا دھندہ: کون ہے وہ رکن اسمبلی جس کے پاس رات کو بھیجی جاتی تھی نابالغ لڑکی؟

علامتی تصویر

بدکاری کے دھندے میں جبراً دھکیلی گئی ایک نابالغ لڑکی کے بیان سے بہار میں سفید پوشوں کی کالی کرتوتیں سامنے آگئی ہیں۔ کورٹ میں پیر کو دئے گئے بیان میں متاثرہ لڑکی نے ایک رکن اسمبلی کا ذکر کیا ہے جس کے پاس اسے بھیجا جاتا تھا حالانکہ اس نے نام نہیں بتایا ہے۔

نابالغ نے کورٹ میں دئے بیان میں آرا کے ایک انجینئر کی رہائش گاہ اور ہوٹلوں میں بھی لے جانے کی بات کہی ہے۔ اب پولیس رکن اسمبلی کی پہچان اور ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں مصروف ہے۔ ایسے میں سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر رکن اسمبلی کون ہے؟

ایس پی بولے: معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے

حالانکہ اس معاملے پر آرا کے ایس پی سشیل کمار نے کہا کہ لڑکی نے کسی رکن اسمبلی کا نام نہیں لیا ہے۔ صرف ایک رکن اسمبلی کے پاس بھیجے جانے کی بات کہی ہے۔ ہم پورے معاملے کی تہہ تک جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Loading...

رکن اسمبلی کے نام کو لیکر قیاس آرائیاں

سوشل میڈیا پر بہار کے ایک بڑی سیاسی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی کا نام وائرل ہو رہاہے۔ ادھر ضلع میں بھی اس رکن اسمبلی کے نام کو لیکر چرچائیں تیز ہیں۔ اس معاملے میں بھوجپور ضلع کے ہی رکن اسمبلی کانام سامنے آرہا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔

کچھ بھی کہنے بچ رہی ہے پولیس

اس معاملے میں پولیس کے بڑے افسار کچھ بھی کہنئ سے پرہیز کررہے ہیں۔ حالانکہ پولیس ذرائع کے مطابق نابالغ بچی کو لیکر بھوجپور پولیس رکن اسمبلی کے فلیٹ کی تصدیق کراسکتی ہے لیکن ہم ان کا نام تب تک نہیں بتا سکتے جب تک پولیس کے ذرائع ہمیں جانکاری نہ دے دیں۔

Loading...