شرمناک ! ڈھائی سال کی معصوم بچی کی سگے باپ نے کی آبروریزی ، درندگی کا اس طرح ہوا پردہ فاش

پولیس میں معاملہ درج کراتے ہوئے متاثرہ بچی کی ماں نے بتایا کہ شوہر کی اس حرکت کے بعد بچی نے اپنا درد بیان کیا تو وہ ڈاکٹروں کے پاس پہنچی ۔ ڈاکٹرون نے چیک ایپ کے بعد آبروریزی کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

May 27, 2019 11:58 AM IST | Updated on: May 27, 2019 11:58 AM IST
شرمناک ! ڈھائی سال کی معصوم بچی کی سگے باپ نے کی آبروریزی ، درندگی کا اس طرح ہوا پردہ فاش

علامتی تصویر

راجستھان کے شری گنگانگر میں ایک ڈھائی سال کی بچی کی آبروریزی کا شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ اس گھنونی حرکت کو انجام دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ متاثرہ بچی کا باپ ہی بتایا جارہا ہے ۔ معصوم بچی کی ماں نے گنگا نگر پولیس میں اپنے وکیل شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے ۔

پولیس میں معاملہ درج کراتے ہوئے متاثرہ بچی کی ماں نے بتایا کہ شوہر کی اس حرکت کے بعد بچی نے اپنا درد بیان کیا تو وہ ڈاکٹروں کے پاس پہنچی ۔ ڈاکٹرون نے چیک ایپ کے بعد آبروریزی کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

Loading...

پولیس میں درج ایف آئی آر کے مطابق  کچھ دن پہلے بچی نے پرائیویٹ پارٹ میں درد کی شکایت کی تھی ۔ اس کے بعد بچی کی ماں اس کو لے کر ڈاکٹروں کے پاس پہنچی تھی ۔ وہیں بچی نے کہا تھا کہ پاپا بہت گندے ہیں ، تین مئی کی رات کو انہوں نے غلط کام کیا تھا ۔ اس سلسلہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے اور کارروائی کی جارہی ہے ۔

Loading...