شوہر کی عیاشی سے تنگ آکربیوی نے دے دی قتل کرنے کی رشوت، پولیس نے 4 ملزمین کو کیا گرفتار

کئی بارسمجھانے پربھی جب شوہراپنی حرکتوں سے بازنہیں آیا، تومقتول کی بیوی نے پڑوس میں رہنے والی خاتون اوردودیگرلوگوں کےساتھ مل کرشوہرکےقتل کی سازش کی۔

Oct 29, 2019 06:45 PM IST | Updated on: Oct 29, 2019 06:50 PM IST
شوہر کی عیاشی سے تنگ آکربیوی نے دے دی قتل کرنے کی رشوت، پولیس نے 4 ملزمین کو کیا گرفتار

شوہرکی عیاشی سے تنگ آکربیوی نے دے قتل کرنے کی رشوت

جھانسی: اترپردیش کےجھانسی میں تین دن پہلے پریم نگرتھانہ علاقےمیں نہرمیں ملی ایک نوجوان کی لاش کی وجہ سےسنسنی پھیل گئی تھی جبکہ معاملے میں جھانسی پولیس نے 48 گھنٹےمیں سنسنی خیزانکشاف کرتے ہوئےقتل کےالزام میں مقتول کی اہلیہ کوگرفتارکرلیا ہے۔ قتل معاملےکا انکشاف کرتے ہوئےایس ایس پی نےبتایا کہ مقتول کی بیوی سے پوچھ گچھ میں پتہ چلا ہےکہ مقتول وویک اپادھیائےاپنی جائیداد بیچ کرعیاشی کررہا تھا۔

اس طرح ہوئی قتل کی سازش

Loading...

کئی بارسمجھانے پربھی جب شوہراپنی حرکتوں سےبازنہیں آیا، تومقتول کی بیوی نے پڑوس میں رہنے والی خاتون اوردودیگرلوگوں کےساتھ مل کرشوہرکےقتل کی سازش کی۔ اس کے لئے پانچ لاکھ روپئےکی سپاری طے ہوئی تھی جبکہ خاتون نےاس حادثہ کوانجام دینے کے لئےاپنےشوہرکوبہن کےگھرچلنےکےلئےکہا تھا اورپھرراستے میں تین لوگوں کی مدد سے شوہرکا قتل کردیا جبکہ لاش کوکارمیں چھپا کراسے نہرمیں دھکیل دیا۔

پولیس نے کیا انکشاف

اطلاع ملنے پرجھانسی پولیس نےموقع پرپہنچ کرکارکوسخت مشقت کےبعد نہرسے باہرنکال کرلاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا۔ اس کے بعد اس نے جانچ کی تواس قتل کی ماسٹرمائنڈ مقتول کی بیوی نکلی۔ فی الحال پولیس نے چاروں ملزمین کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے۔ جھانسی پولیس کی جانچ میں انکشاف ہوا کہ بیوی نےاپنی خاتون دوست اوراس کے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کراپنے شوہرکے قتل کی سازش رچی۔ قتل کرانے کے لئے پانچ لاکھ روپئےطے ہوئےاورپھر20 اکتوبرکوسازش کے تحت شوہرکا گلا گھونٹ کر اور سر پر پتھر مارکرقتل کردیا۔ جبکہ لاش کوکارمیں رکھ کرنہرمیں پھینک دیا تاکہ معاملہ گاڑی سے حادثہ کا لگے۔

کیا تھا معاملہ

معاملہ جھانسی ضلع کے پریم نگرتھا نہ علاقےکا ہے، جہاں تین دن پہلےایک بیوی نےاپنے شوہرکےقتل کی سازش کوبخوبی انجام دیا۔ اپنے شوہروویک اپادھیائے کی غلط عادتوں سے بیوی سونیا اپادھیائے پریشان رہتی تھی۔ وہ (وویک) شرابی قسم کا تھا اورساتھ ہی دیگرخواتین سے بھی اس کے تعلقات تھے۔ اسی بات کولےکرسونیا شوہروویک سے پریشان رہتی تھی۔ یہ بات سونیا نےاپنی خاتون دوست ہرویندری عرف پریتی کوبتائی، اس کے بعد شوہرکی موت کا سودا 5 لاکھ روپئے میں طے ہوا۔ جبکہ پریتی نے اپنے ساتھی آنند اورسکھندن کوبھی اس حادثہ میں شامل کیا اوروویک کا قتل کردیا۔

Loading...