بیوی کو عاشق کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتے دیکھ کر ہوش کھوبیٹھا شوہر ، پھر کیا ایسا کام ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

ایک شوہر نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو اس کے عاشق کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہوئے دیکھ لیا گیا ، جس پر اس کو اتنا غصہ آگیا کہ اس نے بیوی کے عاشق کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔

Oct 05, 2019 09:33 PM IST | Updated on: Oct 05, 2019 09:33 PM IST
بیوی کو عاشق کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتے دیکھ کر ہوش کھوبیٹھا شوہر ، پھر کیا ایسا کام ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

علامتی تصویر

اترپردیش میں پولیس نے تین ماہ پرانے ایک قتل کیس کو حل کرلینے کا دعوی کیا ہے ۔ ایک شوہر نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو اس کے عاشق کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہوئے دیکھ لیا گیا ، جس پر اس کو اتنا غصہ آگیا کہ اس نے بیوی کے عاشق کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔ اب تین ماہ بعد ہفتہ کو پولیس نے ملزم شوہر کی نشاندہی پر مقتول کے باقیات برآمد کرلئے ہیں۔

دراصل مقتول نوجوان دھیرج سینی باندہ کے بسنڈا کا رہنے والا تھا ۔ دھیرج سینی کے کروی کوتوالی کے تحت سیتاپور پولیس چوکی حلقہ کے کٹرا گدرا کے رہنے والے اودل شرما کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے ۔ یہ ناجائز تعلقات اس وقت قائم ہوئے تھے جب وہ وہاں پر ٹریکٹر چلاتا تھا ۔ سات جولائی 2019 کو وہ اپنی معشوقہ سے ملنے کٹرا گدرا آیا تھا ۔ وہاں شوہر اودل نے دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا ، جس کے بعد اس نے بیوی اور اس کے عاشق کی جم کر پٹائی کی اور پھر دھاردار ہتھیار سے دھیرج کا گلا کاٹ کر قتل کردیا اور پھر گدے میں باندھ کر سائیکل سے لے جاکر دیوانگنا گھاٹی میں پھینک دیا تھا ۔

Loading...

اس کے بعد اودل شرما پورے کنبہ سمیت غائب ہوگیا تھا ۔ ادھر جب دھیرج گھر نہیں پہنچا تو اس کی ماں رام دلاری نے چار اگست کو بسنڈا تھانہ میں اودل اور اس کی بیوی کے خلاف اغوا کرنے کا معاملہ درج کرایا ۔ وہیں پولیس افسر منوج کمار جھا نے بتایا کہ بسنڈا تھانہ کا مقدمہ منتقل ہوکر چترکوٹ کے کروی کوتوالی میں آیا تھا ۔ دھیرج کی ماں کو بلا کر پوری جانکاری لینے کے بعد جانچ شروع کی گئی تو معاشقہ میں قتل کا معاملہ نکلا ۔

جب سیتاپور چوکی انچارج رام ویر نے جمعہ کو اودل کو گرفتار کر کے سختی سے پوچھ گچھ کی ، تو اس نے بتایا کہ اس کو اپنی بیوی کے کیریکٹر پر شک تھا ۔ جب اس نے خود اپنی آنکھوں سے بیوی کو عاشق کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے عاشق کی گردن پر تابڑتوڑ وار کرکے اس کا قتل کردیا ۔ اودل کی نشاندہی پر کوتوالی پولیس نے دیوانگنا گھاٹی سے باقیات برآمد کرلئے ہیں ۔ اب باقیات کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا ۔

Loading...