شوہر سے چھپ کر بیوی نے بنائے ناجائز تعلقات ، پھر کردی ایسی گھنونی حرکت ، اب ملی یہ سزا

شادی شدہ خوشحال زندگی میں لو سیکس اور دھوکہ والی اس کہانی کا اختتام جمعرات کو عدالت کے فیصلہ سے ہوگیا ۔ این ڈی پی ایس عدالت نے قتل کے الزام میں بیوی کو عمر قید کی سزا سنائی ۔

Aug 29, 2019 10:45 PM IST | Updated on: Aug 29, 2019 10:45 PM IST
شوہر سے چھپ کر بیوی نے بنائے ناجائز تعلقات ، پھر کردی ایسی گھنونی حرکت ، اب ملی یہ سزا

علامتی تصویر

راجستھان کی راجدھانی جے پور میں تقریبا تین سال پہلے ایک شادی شدہ خاتون نے ڈھابے والے کے ساتھ ناجائز تعلقات کی وجہ سے اپنے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔ میاں ، بیوی اور وہ والی اس کہانی میں شوہر کو تو مار ڈالا گیا ، لیکن جے پور پولیس نے قاتل بیوی اور اس کے عاشق کو بھی گرفتار کرلیا ۔ ساتھ میں عاشق کی مدد کرنے والے ساتھی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔

شادی شدہ خوشحال زندگی میں لو سیکس اور دھوکہ والی اس کہانی کا اختتام جمعرات کو عدالت کے فیصلہ سے ہوگیا ۔ این ڈی پی ایس عدالت نے قتل کے الزام میں بیوی کو عمر قید کی سزا سنائی ۔ علاوہ ازیں عاشق اور قتل میں اس کا ساتھ دینے والے شخص کو بھی عمر قید کی سزا سنائی ۔

Loading...

بجاج نگر تھانہ پولیس کو 2016 میں جے پور کے کھادی گرام ادیوگ کے پاس بائیک سمیت ایک شخص کی لاش ملی تھی ۔ پولیس نے جانچ شروع کی اور پھر معاملہ معاشقہ میں قتل کا سامنے آیا ۔ مقتول کی شناخت نانورام گرجر کے طور پر ہوئی ۔ پولیس نے اس کی بیوی ، عاشق اور اس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کی تفتیش کے دوران بیوی نے اعتراف جرم کرلیا اور پوری کہانی بتائی ۔ اس کے مطابق نانو رام کو اسی کمرے میں مارا گیا ، جہاں وہ بیوی کے ساتھ رہتا تھا ۔ قتل کے بعد بیوی کے عاشق نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر لاش بائیک سے کھادی گرام ادیوگ کے پاس رکھ دی ۔ یہ قتل 8 ستمبر 2016 کو کیا گیا تھا اور اسی رات بجاج نگر تھانہ پولیس کو گشت کے دوران لاش ملی تھی ۔

پولیس کی تفتیش میں سامنے آیا کہ بیوی آشا دیوی کا 2013 سے رام اوتار نام کے شخص سے تعلق تھا ۔ رام اوتار مینا ہائی وے پر ڈھابہ چلاتا تھا اور ایک دن آشا دیوی کا فون غلطی سے رام اوتار کے موبائل نمبر پر لگ گیا تھا ۔ مسڈ کال کے بعد دونوں میں بات چیت شروع ہوئی اور پھر معاملہ آگے بڑھ گیا ۔ آشا دیوی کا شوہر نانو جے پور میں نوکری کرتا تھا اور صبح سے شام تک گھر پر آشا دیوی تنہا رہتی تھی ۔ اس وقت عاشق رام اوتار کی آمد و رفت ہوتی تھی ۔ شوہر کو جب شک ہوا تو اس کو قتل کرنے کا منصوبہ بنالیا گیا ۔

پولیس کے مطابق واردات کے دن آشا دیوی نے اپنے عاشق اور اس کے ساتھی کو کمرے میں بلایا تھا ۔ انہوں نے نیند میں سو رہے نانو کے سر پر بیس بال کے ڈنڈے سے وار کیا اور موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ قتل کے بعد لاش بائیک پر رکھ کر سڑک پر بائیک سمیت رکھ دی گئی ۔

Loading...