بیوی کے عاشق نے شوہرکا کردیا قتل، گاؤں والوں کے سامنے ایک گھنٹے تک تڑپتا رہا اشوک

اترپردیش کے ہاپوڑضلع میں ایک نوجوان کا دن دہاڑے قتل ہوگیا۔ نوجوان کا قتل چاقوؤں سےگود کردردناک طریقے سے کیا گیا تھا۔ اس حادثہ کے بعد سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

Oct 07, 2019 06:33 PM IST | Updated on: Oct 07, 2019 06:33 PM IST
بیوی کے عاشق نے شوہرکا کردیا قتل، گاؤں والوں کے سامنے ایک گھنٹے تک تڑپتا رہا اشوک

بیوی کے عاشق نے شوہرکا کردیا قتل

ہاپوڑ: اترپردیش کےہاپوڑضلع میں ایک نوجوان کا دن دہاڑے قتل ہوگیا۔ نوجوان کا قتل چاقوؤں سےگود کردردناک طریقے سے کیا گیا۔ اس حادثہ کے بعد سےعلاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق مہلوک کی اہلیہ کےعاشق نےاس حادثہ کوانجام دیا۔ حادثہ کے بعد تقریباً ایک گھنٹےتک نوجوان سڑک پرتڑپتا رہا۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے ملزم عاشق اورمہلوک کی بیوی کوپکڑکرپولیس کوسونپ دیا۔

تماشہ دیکھتے رہے گاؤں کے لوگ

Loading...

حادثہ ہاپوڑ ضلع کے پلکھوا کوتوالی علاقہ کےسکھیڑا گاؤں کا ہے۔ دہلی کے دوارکا کے رہنے والا اشوک اپنی بیوی کولینےکےلئےسکھیڑا گاؤں پہنچا تھا۔ بیوی کے بھائی اوررشتہ دارجب سونیا کواس کے شوہرکے ساتھ بھیجنےلگے، تبھی بیوی کا عاشق آپہنچا اوراشوک پر پیچھےسے چاقوؤں سے حملہ کردیا۔ ملزم عاشق جس کا نام گگن ہے، اشوک پرتابڑتوڑ حملہ کرتا رہا اورموقع پرموجود گاؤں کےلوگ تماشہ دیکھتے رہے۔ اشوک تقریباً ایک گھنٹےتک زمین پرتڑپتا رہا، لیکن کسی نے بھی اس کی کوئی مدد نہیں کی اوراشوک کی موت ہوگئی۔

عاشق گگن بھی دوارکا میں ہی رہتا ہے

اشوک کی موت کے بعد گاؤں والوں نے ملزم عاشق گگن اورمہلوک نوجوان کی اہلیہ سونیا کو گھیرلیا اورپولیس کو اطلاع دی۔ موقع پرپہنچی ہاپوڑپولیس نےعاشق گگن اوراس کی اہلیہ کو حراست میں لےلیا۔ پولیس ذرائع نےبتایا کہ اشوک اورسونیا دہلی کےدوراکا میں رہتے تھے۔ شوہراوربیوی کے درمیان آئے دن جھگڑا ہوتا تھا۔ عاشق ملزم گگن بھی دوارکا میں رہتا ہے۔

 گگن نے اشوک پرکیا حملہ

جان پہچان کے بعد اشوک کی بیوی سونیا اورگگن میں تعلقات گہرے ہوگئے۔ دونوں اتوار کو ہاپوڑ کےسکھیڑا گاؤں پہنچے۔ اشوک بھی دونوں کے پیچھے پیچھےاپنے سالےکےساتھ گاؤں پہنچا اوراپنی بیوی کولے جانےلگا۔ تبھی پیچھے سے ملزم عاشق گگن نےاشوک پرچاقوؤں سےتابڑتوڑحملہ کرکےاسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ فی الحال پولیس نے مہلوک کی بیوی سونیا اوراس کےعاشق گگن کوحراست میں لےلیا ہےاوران سے سختی سےپوچھ گچھ کررہی ہے۔

Loading...