مرد بن کر نابالغ لڑکیوں سے جنسی تعلقات بناتی تھی خاتون ، کھلا راز تو سب کے اڑ گئے ہوش

آندھر پردیش میں ایک شخص نے تین منزلہ عمارت سے کود کر جان دیدی ۔ مہلوک شخص کی بیوی پر نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال کا الزام تھا ۔

Nov 09, 2019 05:11 PM IST | Updated on: Nov 09, 2019 05:11 PM IST
مرد بن کر نابالغ لڑکیوں سے جنسی تعلقات بناتی تھی خاتون ، کھلا راز تو سب کے اڑ گئے ہوش

علامتی تصویر

آندھر پردیش میں ایک شخص نے تین منزلہ عمارت سے کود کر جان دیدی ۔ مہلوک شخص کی بیوی پر نابالغ لڑکیوں کے جنسی استحصال کا الزام تھا ۔ پولیس اسی سلسلہ میں ملزم خاتون کے شوہر سے پوچھ گچھ کرنے کیلئے پہنچی تھی ، لیکن پولیس کو دیکھ کر اس نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگادی ۔

اطلاعات کے مطابق پرکاسم ضلع کے ایس پی سدھارتھ کوشل سے ایک 17 سالہ لڑکی نے شکایت کی تھی کہ کرشن کشور ریڈی نام کے شخص نے اس کے ساتھ جنسی استحصال کیا ہے ۔ اس کے بعد ایس پی نے اس معاملہ کی جانچ کی ہدایت دی ۔ جانچ میں پولیس کو پتہ چلا کہ ملزم کرشن کشور درحقیت مرد نہیں بلکہ ایک خاتون ہے ۔ اس نے چھوٹے بال کٹوا رکھے تھے ، مردانہ شکل اختیار کر رکھی تھی اور سیکس ٹوائے کا استعمال کرکے نابالغ لڑکیوں کا جنسی استحصال کرتی تھی ۔

Loading...

پولیس نے اس معاملہ میں ملزم خاتون کے گھر پر چھاپہ ماری کی ، جہاں سے اس کو سیکس ٹوائیز سے بھرا بیگ ملا ہے ۔ اس دوران پولیس ملزم خاتون کے شوہر سے پوچھ گچھ کررہی تھی ، لیکن بیوی کے اس انکشاف سے وہ اتنا ڈر گیا کہ وہ بھاگتے ہوئے تیسری منزل پر پہنچ گیا اور وہاں سے چھلانگ لگادی ۔ پولیس نے اس کو استپال پہنچایا ، جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والا شخص خاتون کا تیسرا شوہر تھا ۔

اونگولے کے ڈی سی پی بی روی چندر نے بتایا کہ ملزم خاتون پہلے نابالغ لڑکیوں سے دوستی کرتی تھی ، پھر لالچ دے کر اس سے زبردستی جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتی تھی ۔ پولیس نے پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے ملزم خاتون کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Loading...