شوہر کے ساتھ ٹرک میں لفٹ لینے پر خاتون کی اجتماعی عصمت دری، 3 ملزم گرفتار

معاملہ میں رپورٹ درج کرانے کے بعد ڈرائیور اور کلینر سمیت تین لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

Jul 03, 2019 11:02 AM IST | Updated on: Jul 03, 2019 11:02 AM IST
شوہر کے ساتھ ٹرک میں لفٹ لینے پر خاتون کی اجتماعی عصمت دری، 3 ملزم گرفتار

علامتی تصویر

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ایک خاتون کو یرغمال بنا کر اس کی اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوہر اور اس کی اہلیہ نے ایک ٹرک میں لفٹ لیا تھا۔ ٹرک میں پہلے سے موجود تین لوگوں نے پہلے شوہر کی پٹائی کی اور اسے ٹرک سے نیچے اتار دیا۔ اس کے بعد ان تینوں نے مل کر خاتون کی اجتماعی عصمت دری کی۔

اس معاملہ میں رپورٹ درج کرانے کے بعد ڈرائیور اور کلینر سمیت تین لوگوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پہلے تینوں ملزمان نے خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس کی اس کے شوہر نے مخالفت کی۔ اس پر تینوں نے شوہر کو مار پیٹ کر اسے ٹرک سے اتار دیا اور چلتے ٹرک میں خاتون کو اپنی ہوس کا شکار بنا ڈالا۔

Loading...

Loading...