سنسنی خیز ! عشق کے جال میں پھنسا کر 30 خواتین کی آبروریزی ، پھر فحش ویڈیو بناکر کی یہ گھنونی حرکت

چھتیس گڑھ کے درگ ضلع کے بھلائی میں آبروریزی کا ایک انتہائی سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ایک نوجوان پر 30 سے زیادہ خواتین اور لڑکیوں نے آبروریزی کا الزام لگایا ہے ۔

May 17, 2019 12:50 PM IST | Updated on: May 17, 2019 12:50 PM IST
سنسنی خیز ! عشق کے جال میں پھنسا کر 30 خواتین کی آبروریزی ، پھر فحش ویڈیو بناکر کی یہ گھنونی حرکت

عشق کے جال میں پھنسا کر 30 خواتین کی آبروریزی ، فحش ویڈیو بناکر کی یہ گھنونی حرکت

چھتیس گڑھ کے درگ ضلع کے بھلائی میں آبروریزی کا ایک انتہائی سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ایک نوجوان پر 30 سے زیادہ خواتین اور لڑکیوں نے آبروریزی کا الزام لگایا ہے ۔ الزام ہے کہ یہ شخص عشق کے جال میں پھنسا کر خواتین اور لڑکیوں کو نشانہ بناتا تھا ۔ ملزم پر چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کی 30 سے زیادہ خواتین کو محبت کے جال میں پھنسا کر آبروریزی کرنے ، فحش ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے اور پیسہ نہیں دینے پر مار پیٹ کرنے کا الزام لگاہے۔

خواتین نے اس کی شکایت وزارت داخلہ ، خواتین کمیشن اور آئی جی پولیس سے کی ہے ۔ ملزم گگن دیپ سنگھ عرف رچی بھلائی کے ویشالی نگر کا رہنے والا ہے ۔ ملزم پر درگ ، بھلائی ، رائے پور ، جگدل پور ، جودھ پور اور اندور وغیرہ شہروں کی لڑکیوں اور خواتین نے الزامات لگائے ہیں ۔ وہ پیار اور شادی کا جھانسہ دے کر جنسی تعلقات قائم کرتا تھا اور پھر فحش تصویر اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرکے لاکھوں روپے وصول کرتا تھا ۔ پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔

بھلائی کے ویشالی نگر کے بابادیپ سنگھ نگر کی رہنےوالی ایک خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ دو سال پہلے ملزم سے ایک دوست کے ساتھ ملی ۔ بات چیت شروع ہوئی ، ایک دن مجھے اس نے اپنے گھر بلایا اور آبروریزی کی ۔ اس وقت اس کے گھر میں کوئی نہیں تھا ۔ ایک دن اس نے مجھ سے دو لاکھ روپے مانگے ، اتنی رقم دینے سے انکار کیا ، تو میری فحش فوٹو اور ویڈیو شوہر کو دکھا کر عام کرنے کی دھمکی بھی دی ۔

گگن دیپ عرف رچی کے خلاف ویشالی نگر کی ہی ایک اور خاتون نے 376 کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔ اس وقت متاثرہ کو لگا کہ شوہر کو بتادوں ، لیکن اس کی ہمت نہیں ہوئی ۔ رچی اس کو پھر سے فون کرکے پیسے اور ملنے کیلئے دباو بنانے لگا ، متاثرہ نے اپنا نمبر بدل دیا ۔ متاثرہ کو قرض دینے والے جب واپسی کا مطالبہ کرنے لگے تو اس کے شوہر نے اس سے سختی سے پوچھا ، تب اس نے ہمت کرکے پوری بات بتائی ۔ اسی طرح ملزم نے بھلائی کے سیکٹر 7 ، اندور اور راجستھان کی خواتین کو بھی نشانہ بنایا۔

Loading...

Loading...