
بہارکے بکسرضلع میں نوجوان کا قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ علامتی تصویر
بکسر: بہارکے بکسرمیں ایک نوجوان کا پیٹ پیٹ کرقتل کردینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقتول نوجوان لڑکی کا عاشق بتایا جارہا ہے، جواپنی معشوقہ سے ملنےاس کےگھرپہنچا تھا۔ حادثہ ضلع کے بگین تھانہ علاقےکا ہے۔ اس معاملے میں ڈمراؤں ایس ڈی پی او کے کے سنگھ نے بتایا کہ مقتول کا نام مکیش کمارہے۔
مکیش اپنی معشوقہ سے ملنےاس کےگھرپہنچا تھا، جہاں گھرمیں موجود چارخواتین نے نوجوان کوپکڑلیا اوربے رحمی سےاس کی پٹائی کرڈالی۔ اس حادثہ میں نوجوان کی موت ہوگئی۔ الزام ہےکہ حادثہ کوانجام دینےکےبعد لاش کو ٹھکانےلگانےکے مقصد سے سڑک کنارے پھینک دی گئی تھی۔
اس معاملے میں بگین تھانہ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے حادثہ میں شامل چارخواتین کو گرفتارکرلیا ہےاورمعاملے کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔ اس حادثہ کے بعد سے گاؤں کے آس پاس کے علاقوں میں کشیدگی کا ماحول ہے۔