دیررات لڑکیوں کے پی جی میں گھس گیا لڑکا، کرنے لگا فحش حرکت، ویڈیو وائرل

اس حادثہ کے بعد پی جی میں رہنے والی لڑکیاں کافی خوفزدہ ہوگئی ہیں۔ چارمنزل کےاس فلیٹ میں گراونڈ فلورپرفیملی کےلوگ رہتے ہیں جبکہ اوپرکی منزل پرپی جی چلتا ہے۔

Jun 19, 2019 07:41 PM IST | Updated on: Jun 19, 2019 07:41 PM IST
دیررات لڑکیوں کے پی جی میں گھس گیا لڑکا، کرنے لگا فحش حرکت، ویڈیو وائرل

احمد آباد کے نورنگ پورہ علاقے میں واقع ایک گرلس پی جی میں رات کے وقت اچانک ایک نامعلوم لڑکا گھس آیا۔ یہاں پی جی میں اندرسورہی لڑکیوں کے ساتھ فحش حرکتیں کرنےلگا۔ حادثہ کمرے میں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ طالبات نے بدنامی کے خوف سے اس حادثہ کی پولیس میں شکایت نہیں کی ہے، لیکن اس کا سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

حادثہ گزشتہ 14 جون کی شب کا ہے۔ لڑکا رات میں تقریباً 12:50 بجے پی جی میں چھت کے راستے داخل ہوا تھا۔ پیلی ٹی شرٹ اورجینس پہنےاس لڑکے نے فلیٹ کی تیسری منزل پر دستک دی۔ وہاں اس نے دیکھا کہ دروازہ بند نہیں ہے۔ پھرچاروں طرف نظریں گھما کر ہاسٹل کے روم میں گھس گیا، لیکن جیسے ہی روم کےاندرایک لڑکی نےاسے دیکھا تووہ وہاں سے بھاگ گیا۔

Loading...

پی جی میں رہتی ہیں 19 لڑکیاں

اس حادثہ کے بعد سے پی جی میں رہنے والی لڑکیاں کافی خوفزدہ ہوگئی ہیں۔ چارمنزل کے اس فلیٹ میں گراونڈ فلورپرفیملی کے لوگ رہتے ہیں جبکہ اوپرکی منزل پرپورا پی جی چلتا ہے، جہاں ایک ساتھ 19 لڑکیاں رہتی ہیں۔ گجرات خواتین کمیشن نے خود اس معاملے میں جانچ کے احکامات دیئے ہیں۔

لڑکیوں کے پی جی میں گھس گیا لڑکا، سی سی ٹی وی قید ہوا حادثہ۔ لڑکیوں کے پی جی میں گھس گیا لڑکا، سی سی ٹی وی قید ہوا حادثہ۔

کمیشن نے احمد آباد پولیس کمشنرسے اس معاملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ وہیں سی سی ٹی وی سامنےآنے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اورمعاملے کی جانچ کررہی ہے۔ پولیس اب یہ جانچ کررہی ہے کہ یہاں دن میں کتنے لوگ آتے جاتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ملزم تک پہنچنے کے لئے آس پاس لگے سی سی ٹی وی کی فوٹیج بھی کھنگال رہی ہے۔

Loading...