سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، سی آئی ایس ایف جوان سمیت 3 مرد اور 2 خواتین قابل اعتراض حالت میں گرفتار ، کنڈوم بھی برآمد

پولیس کی ایک ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بہار تھانہ کے نئی سرائے محلہ میں کارروائی کی ۔

Nov 10, 2019 05:19 PM IST | Updated on: Nov 10, 2019 05:19 PM IST
سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، سی آئی ایس ایف جوان سمیت 3 مرد اور 2 خواتین قابل اعتراض حالت میں گرفتار ، کنڈوم بھی برآمد

بند فلیٹ میں سجتا تھا جسم فروشی کا بازار ، سی آئی ایس ایف جوان سمیت پانچ گرفتار

نالندہ پولیس نے سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ پولیس کی ایک ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بہار تھانہ کے نئی سرائے محلہ میں کارروائی کی ۔ اس کارروائی میں ڈی آئی یو اور بہار تھانہ پولیس کی ٹیم شامل تھی ۔ ٹیم نے مشترکہ طور پر راجیندر مہتا کے مکان میں چھاپہ ماری کی اور سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ۔

اس دوران پولیس کی ٹیم نے سی آئی ایس ایف کے ایک جوان سمیت تین مرد اور و خواتین کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کیا ۔ پولیس کے مطابق سیکس ریکیٹ کی سرگرمیوں سے آس پاس کے لوگ کافی پریشان رہتے تھے اور جب پولیس میں شکایت کرتے تو کسی نہ کسی کے ساتھ مار پیٹ اور دھمکی دینے جیسے واقعات پیش آجاتے تھے ۔

Loading...

دراصل ایس پی نلیش کمار کو اطلاع ملی تھی کہ نئی سرائے محلہ میں واقع دو مکانات میں سیکس ریکیٹ کا دھندہ چلایا جارہا ہے ۔ اطلاع کی بنیاد پر بہار تھانہ انسپکٹر دیپک کمار اور ڈی آئی یو انچارج محمد مشتاق احمد نے چھاپہ ماری کی ۔ پکڑے گئے مردوں میں سے ایک حیدرآباد میں تعینات سی آئی ایس ایف کا جوان بھی شامل ہے ۔

اس کارروائی کے دوران پولیس کی ٹیم نے جائے واقعہ سے کنڈوم اور چیلم بھی برآمد کیا ہے ۔ حالانکہ پولیس کو دیکھتے ہی مکان مالک جائے واقعہ سے فرار ہوگیا ۔ پولیس کی گرفت میں آئے سبھی افراد کتری سرائے کے رہنے والے ہیں ۔ ادھر پولیس مفرور مکان مالک کو پکڑنے کیلئے چھاپہ ماری کررہی ہے ۔

خیال رہے کہ نالندہ ضلع میں مسلسل جسم فروشی کا دھندہ بڑھتا جارہا ہے ۔ شہر کے لہیری تھانہ حلقہ کے پٹیل نگر ، شیو پوری محلہ ، منگل استھان ، رام چندر پور اور اسی طرح سوہسرائے اور بہار تھانہ حلقہ کے کئی علاقوں و ہوٹلوں میں بھی یہ دھندہ بدستور جاری ہے ۔

Loading...