آئی پی ایل 2018:-۔پہلا میچ ہارگئی آر سی بی ،کولکاتہ نے 4 وکٹ سے دی شکست

وراٹ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور نے آئی پی ایل 2018میں اپنی مہم کا آغاز ہار کے ساتھ کیا ہے۔ایڈن گارڈنس میں کھیلے گئے مقابلے میں کولکاتہ نے بنگلورو4 وکٹ سے شکست دی۔بنگلورو نے پہلے بلے بای کرتے ہوئے 20اوور میں 7 وکٹ پر 176 رن بنائے۔لیکن اس ٹارگیٹ کوحاصل کرنے میں میزبان کے۔کے آر کوذرا بھی مشکل نہیں ہوئی۔کے۔کے آر کیلئے سنیل نے 51،نتیش رعنا نے،34اور کپتان دنیش کارتک نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

Apr 09, 2018 12:52 AM IST | Updated on: Apr 09, 2018 01:12 AM IST
آئی پی ایل 2018:-۔پہلا میچ ہارگئی آر سی بی ،کولکاتہ نے 4 وکٹ سے دی شکست

(T20.COM پہلا ہی میچ میں میں آر سی بی کو شکست ،کولکاتہ نے 4وکٹ سے ہرایا۔(سابھارآئی پی ایل IPL-2018

وراٹ کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلور نے آئی پی ایل 2018میں اپنی مہم کا آغاز ہار کے ساتھ کیا ہے۔ایڈن گارڈنس میں کھیلے گئے مقابلے میں کولکاتہ نے بنگلورو4 وکٹ سے شکست دی۔بنگلورو نے پہلے بلے بای کرتے ہوئے 20اوور میں 7 وکٹ پر 176 رن بنائے۔لیکن اس ٹارگیٹ کوحاصل کرنے میں میزبان کے۔کے آر کوذرا بھی مشکل نہیں ہوئی۔کے۔کے آر کیلئے سنیل  نے 51،نتیش رعنا نے،34اور کپتان دنیش کارتک نے 35 رنز کی اننگز کھیلی۔

سنیل نرین کا دھماکہ

Loading...

کولکاتہ کی  شروعات اچھی نہیں رہی۔دھماکے دار بلے باز کریس لین صرف ۵ رن بناکر آؤٹ ہو گئے۔لیکن سنیل رینا نے آر سی بی کے گیند بازوں کی جم مکر خبر لی۔سنیل رینا نے آ سی بی کے گیند بازوں کی زبردست واٹ لگاتے ہوئے۔ محض ۱۷ گیندوں میں ہاف سینچری لگائی۔سنیل رینا آئی پی ایل کے پہلے ایسے کھلاڑی بن گئے کہ جس نے دو مرتبہ ۱۷ یا اس سے کم گیندوں میں دو ہاف سینچری لگا دیں۔سنیل رینا نے اس سے پہلے پچھلے سیزن میں آر سی ببی کے خلاف ہی ۱۵ گیندوں میں نصف سینچری لگائی تھی۔

امیش یادو کا جوابی حملہ

بنگلورکو مشکل سے ابارا تیز گیند باز امیش یادو نے جنہوں نے نرین کو چھٹے اوور کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ کر دیا۔اس کے بعد روبن اتھپا کوامیش یاو نے 13رنوں پر چلتا کر دیا۔کے۔کے آر کو مشکل سے ابھارا نتیش رانا اور کپتان دنیش کارتک نے۔دونوں نے مل کر چوتھے وکٹ کیلئے 55رن جوڑے۔اس شراکت داری کو واشنگٹن سندر نے نتیش راعنا کوآؤٹ پر توڑا جو 34رن بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد کریز پر آئے رنکو سنگھ بھی 6رن بناکر کریزز وواکس کا شکار ہو گئے۔

کریز پر ڈٹے رہے کارتک

آخری 4 اوور میں کے۔کے آر کو 30 رنوں کی درکار تھی اور دنیش کارتک ،آندر رسیل کی جوڑی کریز پر تھی۔آندرے رسیل نے امیش یادو کے اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگاکر کے۔کے ر کو جیت کے پاس پپہنچا دیا۔حالانکہ اگلے اوور مین واکس نے انہیں آؤٹ کر دیا۔کولکاتہ کے کپتان دنیش کارتک کریز پر جمے رہے اور انہوں نے ۳۵ رن بنا کر کولکاتہ کو ۷ گیند پہلے ۴ وکٹ سے جیت حاصل کرادی۔

 

Loading...