یٹہ میں عصمت دری کے بعد نو سال کی بچی کا قتل

ایٹہ: اترپردیش کے ایٹہ ضلع میں دو دن قبل شادی کی تقریب میں آئی سات سال کی بچی کا عصمت دری کے بعد قتل کرنے کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ علی

Apr 20, 2018 09:25 AM IST | Updated on: Apr 20, 2018 09:31 AM IST
یٹہ میں عصمت دری کے بعد نو سال کی بچی کا قتل

علامتی تصویر

ایٹہ:  اترپردیش کے ایٹہ ضلع میں دو دن قبل شادی کی تقریب میں آئی سات سال کی بچی کا عصمت دری کے بعد قتل کرنے کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ علی گنج علاقے میں ایک اور درندے نے عصمت دری کے بعد نو سال کی بچی کا قتل کردیا۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کولٹہ قصبے میں کل اپنے چچا کے ساتھ شادی کی تقریب میں آئی ایک نو سال کی بچی کے ساتھ پنٹو نامی لڑکے نے عصمت دری کی اور بعد میں اس کا قتل کردیا ۔ پولیس نے ملزم پنٹو یادو کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی ہے اور احتیاطاً وہاں پولیس دستہ تعینات کردیا گیا ہے۔ ملزم اور لڑکی دونوں ایک ہی ذات کے ہیں۔ علی گنج تھانہ میں مقتول بچی کے گھر والوں کی تحریر پر تعزیرات ہند کی دفعہ 302، 376 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔

Loading...

Loading...