بینک منیجر کی لاپتہ بیوی نے کہا : میں کسی اور کے ساتھ ہوں، ٹی وی پر میری خبر بند کروائیے

کٹیہار: پٹنہ سے دارجلنگ گھومنے جا رہے الہ آباد بینک میں منیجر کی بیوی کے بیچ راستے میں غائب ہوجانے کا معمہ حل ہوگیا ہے ۔

Jun 01, 2016 06:40 PM IST | Updated on: Jun 01, 2016 06:40 PM IST
بینک منیجر کی لاپتہ بیوی نے کہا : میں کسی اور کے ساتھ ہوں، ٹی وی پر میری خبر بند کروائیے

کٹیہار: پٹنہ سے دارجلنگ گھومنے جا رہے الہ آباد بینک میں منیجر کی بیوی کے بیچ راستے میں غائب ہوجانے کا معمہ حل ہوگیا ہے ۔ بینک منیجر کی بیوی سمیتا نے خود فون کر کے اپنی خیریت کی خبر دی ۔ سمیتا نے اپنے والد کو فون کر کے بتایا کہ وہ محفوظ ہے۔تاہم سمیتا نے پوری بات چیت کے دوران اپنی لوکیشن نہیں بتائی۔ سمیتا نے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں جانا چاہتی ہے۔

سمیتا کے والد نے بتایا کہ ہماری بیٹی سے بات چیت ہوئی ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ پوری طرح محفوظ ہے۔ بیٹی نے اپنے والد سے یہ بھی کہا کہ وہ میرے لاپتہ ہونے کی خبر ٹی وی پر چلوانا بند کروا دیں، کیونکہ اس سے وہ جس کے ساتھ ہے ، اسےپریشانی ہو جائے گی۔ماں نیلم سنہا نے کہا کہ مجھے صرف میری بیٹی محفوظ چاہئے۔ اس کی شادی کو تین سال ہو گئے ہیں اور وہ لکھنؤ رہتے ہیں۔

خیال رہے کہ پٹنہ سے دارجلنگ گھومنے جا رہی اسمیتا بیچ راستے میں لاپتہ ہو گئی تھی ۔ میاں بیوی دونوں راجندر نگر سے کیپٹل ایکسپریس میں سوار ہوئے تھے ، لیکن مکاما تک پہنچتے ہی بیوی ٹرین سے غائب ہو گئی۔ میاں بیوی اے سی ون کوچ میں سفر کر رہے تھے اور پٹنہ سے ٹرین کھلتے ہی دونوں سو گئےتھے۔ شوہر تتھاگت کے مطابق مکاما اسٹیشن پر جب اس کی نیند کھلی ، تو دوسری برتھ پر اس کی بیوی موجود نہیں تھی۔

پٹنہ کے پترکار نگر تھانہ علاقے کے رہنے والے تتھاگت کی شادی تین سال قبل شیوپوری رہائشی اسمتا سے ہوئی تھی۔ معلومات کے مطابق، دونوں دارجلنگ گھومنے جا رہے تھے۔ ٹرین میں اے 1 میں 33 اور 35 نمبر برتھ تھا۔

Loading...

wife2

ٹرین پیر کی رات اپنے وقت پر کھلی تھی۔ بینک منیجر تتھاگت کا برتھ 35 اور بیوی اسمتا کا برتھ 33 تھا۔ ٹرین میں چڑھنے کے بعد دونوں سو گئے۔ تتھاگت کے مطابق جب ان کی نیند مکاما اسٹیشن کے قریب کھلی تو اسمتا وہاں نہیں تھی۔

تتھاگت نے بیوی کو کوچ میں تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملی۔ پریشان ہو کر تتھاگت نے ٹرین کے عملے سے لے کر مسافروں تک سے اسمتا کے بارے میں پوچھ گچھ کی مگر اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ اسمتا کو تلاش کرتے ہوئے تتھاگت کٹیہار تک پہنچ گئے۔ وہاں انہوں نے ریل تھانے میں جا کر اسمتا کے غائب ہونے کی رپورٹ درج کروائی۔ اسمتا کے غائب ہو جانے کے بعد سے ہی اس کا موبائل فون بھی بند آ رہا ہے۔ الہ آباد بینک میں برانچ منیجر اتر پردیش کے گونڈا میں ملازم ہیں۔

Loading...