ممتا کو مغربی بنگال سے بے دخل کرنے تک بی جے پی کی 19 ریاستوں میں حکومت بےمعنیٰ: امت شاہ

آسام کی قومی شہریت رجسٹر (این آر سی ) کو لے کر ممتا بنرجی کے ساتھ تنازعہ کے درمیان کولکتہ پہنچے بی جے پی صدر امت شاہ نے مايو روڈ پر ' یوا سوابھیمان سماویش' ریلی کو خطاب کیا اور ممتا بنرجی پر جم کر نشانہ سادھا۔

Aug 11, 2018 03:22 PM IST | Updated on: Aug 11, 2018 03:39 PM IST
ممتا کو مغربی بنگال سے بے دخل کرنے تک بی جے پی کی 19 ریاستوں میں حکومت بےمعنیٰ: امت شاہ

بی جے پی صدر امت شاہ

مغربی بنگال میں بھی آسام کی قومی شہریت رجسٹر (این آر سی ) کو لے کر ممتا بنرجی کے ساتھ تنازعہ کے درمیان بی جے پی صدر امت شاہ کولکتہ پہنچے۔ بی جے پی صدر نے مايو روڈ پر ' یوا سوابھیمان سماویش' ریلی کو خطاب کیا اور ممتا بنرجی پر جم کر نشانہ سادھا۔ اس سے پہلے مغربی بنگال کے ہاوڑا میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے کارکنوں نے امت شاہ کی ریلی کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے پتلے پھونكے اور ان کی ریلی کی مخالفت میں نعرے بازی ہوئی۔

ترنمول کانگریس حکومت پر حملہ کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ ریاست میں قانون وانتظام کی صورت حال ختم کر دی گئی ہے۔ یہاں بس مجرموں کا بول بالا ہے۔ جب تک ممتا بنرجی کو بنگال سے بے دخل نہیں کر دیا جاتا تب تک بی جے پی کی انیس ریاستوں میں حکومت بے معنیٰ ہے۔

Loading...

امت شاہ نے کہا کہ ممتا حکومت میں دراندازی نہیں روکی گئی تو مغربی بنگال سلامت نہیں رہ جائے گا۔ دراندازی روکنے کا آسان طریقہ این آر سی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، کمیونسٹ پارٹیوں اور ترنمول  کانگریس کو مغربی بنگال کے عوام نے موقع دیا لیکن یہ ریاست کی ترقی نہیں کر سکیں۔ مرکز کی طرف سے دئیے گئے ہزاروں کروڑ روپئے کے پیکیج کو بھتیجے اور سنڈیکیٹ کی سرکار نے گاوں کے لوگوں تک پہنچنے نہیں دیا۔

 

Loading...