ائیر ہوسٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے برے پھنسے بی جے پی لیڈر کے بیٹے ، گرفتاری وارنٹ جاری

بی جے پی کے سینئر لیڈر اودھیش نارائن سنگھ کےبیٹوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پٹنہ سول کورٹ نے ایئر ہوسٹس کے ساتھ مار پیٹ اور چھیڑ چھاڑ کے الزامات میں ان کے دونوں بیٹوں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔

May 24, 2018 10:59 PM IST | Updated on: May 24, 2018 10:59 PM IST
ائیر ہوسٹس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے برے پھنسے بی جے پی لیڈر کے بیٹے ، گرفتاری وارنٹ جاری

file photo

پٹنہ : بی جے پی کے سینئر لیڈر اودھیش نارائن سنگھ کےبیٹوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پٹنہ سول کورٹ نے ایئر ہوسٹس کے ساتھ مار پیٹ اور چھیڑ چھاڑ کے الزامات میں ان کے دونوں بیٹوں کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ دونوں ملزموں کو اب پٹنہ پولیس کسی بھی وقت گرفتار کرسکتی ہے۔

بی جے پی کے ایم ایل سی اودھیش نارائن سنگھ کے دونوں بیٹوں پرشانت اور سشانت رنجن پر ایک ائیر ہوسٹس نے مار پیٹ کرنے اور چھیڑچھاڑ کا الزام عائد کرتے ہوئے کیس درج کرایا تھا۔ دونوں ملزمین واقعہ کے بعد سے ہی غائب ہیں ۔ اس سے پہلے متاثرہ نے منگل کی دیر رات اودھیش نارائن سنگھ کے گھر جاکر ان سے ملاقات بھی کی تھی اور انہیں والد کے برابر قرار دیا تھا۔

پٹنہ کی رہنے والی ایئر ہوسٹس نے اودھیش نارائن سنگھ کے دونوں بیٹے پر چھیڑ چھاڑ اور مار پیٹ کا الزام عائد کیا ہے ۔ ائیر ہوسٹس کا الزام ہے کہ اودھیش نارائن کے دونوں بیٹوں نے اسے سرکاری رہائش گاہ پر بلاکر الگ الگ شادی کیلئے پرپوز کیا ، جب اس نے دونوں کے شادی کے آفر کو ٹھکرادیا تو اس کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ۔

Loading...

ان پٹ : سنجے کمار سنگھ

 

Loading...