دارجلنگ گھومنے جا رہی بینک منیجر کی بیوی چلتی ٹرین سے لاپتہ

کٹیہار۔ پٹنہ سے دارجلنگ گھومنے جا رہی الہ آباد بینک میں منیجر کی بیوی بیچ راستے میں لاپتہ ہو گئی۔

Jun 01, 2016 03:56 PM IST | Updated on: Jun 01, 2016 03:59 PM IST
دارجلنگ گھومنے جا رہی بینک منیجر کی بیوی چلتی ٹرین سے لاپتہ

کٹیہار۔ پٹنہ سے دارجلنگ گھومنے جا رہی الہ آباد بینک میں منیجر کی بیوی بیچ راستے میں لاپتہ ہو گئی۔ میاں بیوی دونوں راجندر نگر سے کیپٹل ایکسپریس میں سوار ہوئے تھے لیکن مکاما تک پہنچتے ہی بیوی ٹرین سے غائب ہو گئی۔ میاں بیوی اے سی ون کوچ میں سفر کر رہے تھے اور پٹنہ سے ٹرین کھلتے ہی دونوں سو گئے۔ شوہر تتھاگت کے مطابق مکاما اسٹیشن پر جب ان کی نیند کھلی تو دوسری برتھ پر ان کی بیوی موجود نہیں تھی۔

دارالحکومت پٹنہ کے پترکار نگر تھانہ علاقے کے رہنے والے تتھاگت کی شادی تین سال قبل شیوپوری رہائشی اسمتا سے ہوئی تھی۔ معلومات کے مطابق، دونوں دارجلنگ گھومنے جا رہے تھے۔ ٹرین میں اے 1 میں 33 اور 35 نمبر برتھ تھا۔

Loading...

ٹرین پیر کی رات اپنے وقت پر کھلی تھی۔ بینک منیجر تتھاگت کا برتھ 35 اور بیوی اسمتا کا برتھ 33 تھا۔ ٹرین میں چڑھنے کے بعد دونوں سو گئے۔ تتھاگت کے مطابق جب ان کی نیند مکاما اسٹیشن کے قریب کھلی تو اسمتا وہاں نہیں تھی۔

wife1

تتھاگت نے بیوی کو کوچ میں تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملی۔ پریشان ہو کر تتھاگت نے ٹرین کے عملے سے لے کر مسافروں تک سے اسمتا کے بارے میں پوچھ گچھ کی مگر اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ اسمتا کو تلاش کرتے ہوئے تتھاگت کٹیہار تک پہنچ گئے۔ وہاں انہوں نے ریل تھانے میں جا کر اسمتا کے غائب ہونے کی رپورٹ درج کروائی۔ اسمتا کے غائب ہو جانے کے بعد سے ہی اس کا موبائل فون بھی بند آ رہا ہے۔ الہ آباد بینک میں برانچ منیجر اتر پردیش کے گونڈا میں ملازم ہیں۔

Loading...