کولکاتہ امیدوں کا شہر، 'بیسٹ بنگال' بننے کی طرف گامزن ہے مغربی بنگال: مکیش امبانی

ریلائنس انڈسٹری کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کولکاتہ امیدوں کا شہرہے اور ممتا بنرجی کی قیادت میں بنگال 'ویسٹ بنگال ' سے "بیسٹ بنگال" بننے کی طرف گامزن ہے۔

Feb 07, 2019 01:03 PM IST | Updated on: Feb 07, 2019 03:09 PM IST
کولکاتہ امیدوں کا شہر، 'بیسٹ بنگال' بننے کی طرف گامزن ہے مغربی بنگال: مکیش امبانی

مکیش امبانی ۔ فائل فوٹو

ریلائنس انڈسٹری کے چیئرمین مکیش امبانی نے کولکاتہ میں گلوبل بزنس سمٹ سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کولکاتہ امیدوں کا شہرہے اور ممتا بنرجی کی قیادت میں بنگال 'ویسٹ بنگال ' سے "بیسٹ بنگال" بننے کی طرف گامزن ہے۔

مکیش امبانی نے کہا کہ اس سال کے آخر تک مغربی بنگال کے پاس جیو ہو۔ جیو نیٹ ورک تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

مکیش امبانی نے کہا کہ بنگال نے آج ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چاربر سوں کے دوران مغربی بنگال ایسی چار کانفرنسوں کا انعقاد کرچکا ہے جس میں دنیا بھرکے 35 ممالک اور ملک بھر کے تاجروں اوران کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔ اس سال کی کانفرنس میں معاون ممالک میں آسٹریلیا، برطانیہ، چیک رپبلک، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، پولینڈ، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

ملک میں سب سے بڑے کانفرنس ہال میں شمار عالمی بنگلہ کانفرنس سینٹر میں اس دو روزہ کانفرنس کا افتتاح وزیر اعلی اور ترنمول  کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کیا۔

(یو این آئی اردو کے ان پٹ کے ساتھ )

Loading...