نام میں معمولی غلطی کی وجہ سے مغربی بنگال کے 25 عازمین حج کی فلائٹ منسوخ

کولکاتہ۔ مغربی بنگال حج کمیٹی کے چیئرمین نورالاسلام نے مرکزی حج کمیٹی پر بنگال کے عازمین حج کے ساتھ تعصب برتنے کا الزام لگایا ہے ۔

Aug 06, 2016 01:49 PM IST | Updated on: Aug 06, 2016 01:51 PM IST
نام میں معمولی غلطی کی وجہ سے مغربی بنگال کے 25 عازمین حج کی فلائٹ منسوخ

کولکاتہ۔ مغربی بنگال حج کمیٹی کے چیئرمین نورالاسلام نے مرکزی حج کمیٹی کے سی ای او پر بنگال کے عازمین کے ساتھ تعصب برتنے کا الزام لگایا ہے ۔  ریاستی حج کمیٹی نے مرکزی حکومت کو سی ای او کے خلاف خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  عازمین کے نام میں ہوئی حرفوں کی غلطی کی وجہ سے کم و بیش 25 عازمین کی فلائٹ منسوخ کردی گئی ہے اور وہ حج کو جانے سے محروم رہ گئے۔ ساتھ ہی مرکزی حج کمیٹی نے ریاست کے 09 خادم الحجاج کی درخواستوں کو بھی رد کردیا ہے۔ ریاستی حج کمیٹی کے چیئرمین نے مرکزی حج کمیٹی کے رویے کو افسوسناک بتاتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

چئیرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ مرکزی حج کمیٹی مغربی بنگال کے عازمین کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ کسی کے نام کی جگہ ایف کی جگہ آر ہوجانے جیسی حرفوں کی غلطی کی وجہ سے اس کی پرواز کینسل کررہی ہے جو ایک سنگین مسلئہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں مرکزی حج کمیٹی کا وائس چیئرمین تھا اس وقت کوئی پریشانی نہیں تھی۔ اس بار ہمیں زیادہ پریشان کیا جارہا ہے۔ عطا الرحمان صاحب ہماری بات نہیں سن رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہمارا حج کوٹا کم ہوجائے ۔ یہاں سے عازمین کم جائیں تاکہ دوسری ریاستوں کے جو عازمین ویٹنگ لسٹ میں ہیں، انہیں بھیجا جائے۔

Loading...

Loading...