خاتون کو فروخت کرکے جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیلا ، 10 دنوں تک کی جاتی رہی لگاتار اجتماعی آبروریزی

اڑیسہ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ 25 سال کی ایک خاتون کو پوری ضلع کے ایک مارکیٹ کمپلیکس میں قید کرکے مسلسل 10 دنوں تک اس کی آبروریزی کی گئی۔

Oct 19, 2018 11:02 AM IST | Updated on: Oct 19, 2018 11:02 AM IST
خاتون کو فروخت کرکے جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیلا ، 10 دنوں تک کی جاتی رہی لگاتار اجتماعی آبروریزی

علامتی تصویر

اڑیسہ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ 25 سال کی ایک خاتون کو پوری ضلع کے ایک مارکیٹ کمپلیکس میں قید کرکے مسلسل 10 دنوں تک اس کی آبروریزی کی گئی۔ خاتون مغربی بنگال کی رہنےو الی ہے۔ پوری ضلع کے ایڈیشل پولیس انسپکٹر گاگرین موہنتی نے بتایا کہ پولیس نے معاملہ میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

خاتون کسی طرح سے چھت پر پہنچی اور وہاں سے شور مچانا شروع کیا ، تو لوگوں کو معلوم ہوا ۔ اس کے بعد پولیس نے تالا توڑ کر اس کو باہر نکالا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس کو پوری کے ضلع اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔ کاجل نام کی ایک خاتون اس کو نوکری دلوانے کا وعدہ کرکے اڑیسہ لائی تھی ۔

یہاں لاکر اس نے اپنے ایک مرد دوست کے ہاتھوں اس کو فروخت کردیا ۔ اس مرد دوست نے متاثرہ خاتون کو جسم فروشی کے دھندہ میں دھکیل دیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص کے ساتھ ساتھ کئی دوسرے لوگوں نے بھی 10 دنوں تک اس کی آبروریزی کی۔

بی جے پی اور کانگریس کی خاتون کارکنوں نے الگ الگ متاثرہ سے اسپتال میں ملاقات کی اور معاملہ میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : میرٹھ میں دو سگے بھائیوں نے چار سالوں تک اپنی ہی بہن کی آبروریزی کی ، گرفتار

 

 

Loading...