بہار : نتیش حکومت کا ایک ہزار 765 اردو عملہ کی بحالی کا اعلان

بہار میں ایک ہزار 765 اردو عملہ کی بحالی کا حکومت نے اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اردو آبادی کو یقین دلایا تھا کی ریاست کے سبھی پولیس تھانوں میں بھی اردو جاننے والے لوگوں کی بحالی کی جائےگی

May 28, 2018 09:41 PM IST | Updated on: May 28, 2018 09:41 PM IST
بہار : نتیش حکومت کا ایک ہزار 765 اردو عملہ کی بحالی کا اعلان

نتیش کمار ۔ فائل فوٹو

پٹنہ : بہار میں ایک ہزار 765 اردو عملہ کی بحالی کا حکومت نے اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اردو آبادی کو یقین دلایا تھا کی ریاست کے سبھی پولیس تھانوں میں بھی اردو جاننے والے لوگوں کی بحالی کی جائےگی ، لیکن اس تعلق سے کوئ فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ ادھر تھانوں میں اردو عملہ کی بحالی کی مانگ اٹھنے لگی ہے۔

دو دہائی کے بعد اردو کے نام پر بہار میں ایک ہزار 765 اردو ملازمین کی بحالی ہونے والی ہے۔ اردو آبادی نے جہاں سبھی تھانوں میں ایک ایک عہدہ منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے وہیں ایک ہزار 765 عہدوں میں سے پولیس تھانوں میں اردو جاننے والوں کی بحالی کی مانگ شروع کردی ہے۔

جےڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری مولانا غلام رسول بلیاوی نے یقین دلایا ہے کہ پولیس تھانوں میں اردو داں پولیس افسر کی بحالی ہوگی۔ بلیاوی نے نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کی وہ اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔

دراصل پولیس تھانوں میں اردو داں کی بحالی ہونے سے ریاست میں قومی یکجہتی کے فروغ کا راستہ بھی ہموار ہوگا اور اردو آبادی بغیر کسی ڈر اور خوف کے تھانوں میں معاملہ درج کراسکےگی اور انصاف کی امید بھی رکھ سکےگی۔

Loading...

محفوظ عالم کی رپورٹ

Loading...