بہار : ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری کے پروگرام میں بڑا حادثہ، بھگدڑ میں ایک کی موت

بہار کے بیگو سرائے ضلع سے ایک بڑی خبر سامنےآئی ہے ، جہاں مشہور ڈانسر سپنا چودھری کے پروگرام میں پولیس نے بے قابو بھیڑ پر جم کر لاٹھیاں برسائیں۔ اس دوران پروگرام کی جگہ پر افرا تفری کا ماحول بن گیا ۔

Nov 16, 2018 12:53 PM IST | Updated on: Nov 16, 2018 12:53 PM IST
بہار : ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری کے پروگرام میں بڑا حادثہ، بھگدڑ میں ایک کی موت

سپنا چودھری ۔ فائل فوٹو ۔

بہار کے بیگو سرائے ضلع سے ایک بڑی خبر سامنےا ٓئی ہے ، جہاں مشہور ڈانسر سپنا چودھری کے پروگرام میں پولیس نے بے قابو بھیڑ پر جم کر لاٹھیاں برسائیں۔ اس دوران پروگرام کی جگہ پر افرا تفری کا ماحول بن گیا ۔ پولیس کے ڈر سے بھاگنے کے دوران کئی لوگ زمین پر گر گئے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بھگدڑ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔

اطلاعات کے مطابق بیگو سرائے ضلع کے بچھوارا تھانہ حلقہ کے بھرول میں چھٹھ تہوار کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں سپنا چودھری کو پرفارم کرنے کیلئے بلایا گیا تھا۔ ایسے میں سپنا چودھری کو دیکھنے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں لوگ پہنچے تھے ۔ جیسے ہی سپنا نے اپنی پرفارمنس شروع کی تو بھیڑ بے قابو ہوگئی اور بیریکیڈنگ توڑ کر منچ پر جانے کی کوشش کرنے لگی۔ اس کے علاوہ وہاں پر بھگدڑ کا ماحول بن گیا۔

ایسے میں بھیڑ کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس نے جم کر لاٹھیاں برسائیں۔ خیال رہے کہ ہریانوی ڈانسر اور سنگر سپنا چودھری گزشتہ سال بگ باس میں جانے کے بعد سے کافی مقبول ہوگئی ہیں ۔ اس کے بعد پورے ملک میں ان کی شناخت بن گئی ہے۔ ان کے زیادہ تر پروگرام میں شائقین ہنگامہ کرتے رہتے ہیں۔ اس سے پہلے راجستھان کے چورو ، اترپردیش کے لکھنو میں بھی پروگرام کے دوران بھیڑ بے قابو ہوچکی ہے۔ پریاگ راج میں تو سپنا کا پروگرام ہی رد کرنا پڑ گیا تھا۔

Loading...

Loading...