بہارمیں ایک ماہ کے اندراین ڈی اے میں ہوجائے گی سیٹوں کی تقسیم: نتیش کمار

نتیش کمارنے آج کہاکہ وہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بی جے پی اور جے ڈی یو کے درمیان ایک مہینہ کے اندر فیصلہ بھی ہوجائے گا۔

Jul 16, 2018 06:51 PM IST | Updated on: Jul 16, 2018 07:12 PM IST
بہارمیں ایک ماہ کے اندراین ڈی اے میں ہوجائے گی سیٹوں کی تقسیم: نتیش کمار

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار ۔ فائل فوٹو

پٹنہ: بہار کے وزیراعلی اور جنتادل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمارنے آج کہاکہ وہ لوک سبھا انتخابات کے لئے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے اتحادی جماعتوں میں بہار میں سیٹوں کی تقسیم کے تعلق سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تجویز کا انتظارکررہے ہیں اور ایک مہینہ کے اندراس معاملہ پر فیصلہ بھی ہوجائے گا۔

نتیش کمار نے یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ ایک آنے مارگ پر منعقدہ ’عوامی مذاکرات‘ پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے ساتھ 12 جولائی کو ان کی میٹنگ ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں جے ڈی یو اور بی جے پی مل کر حکومت چلا رہی ہیں اوراس لحاظ سے ان کی اور امت شاہ کی میٹنگ ہونا عام بات ہے۔

وزیراعلی نے سیٹو ں کی تقسیم پر امت شاہ سے ہوئی بات چیت کے سلسلہ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ان کے ساتھ ہوئی بات چیت کو وہ عام نہیں کرسکتے۔ ویسے امت شاہ نے ان باتوں کو بتادیا ہے جو لوگوں کو جاننی چاہئیں۔

Loading...

اس سے قبل جے ڈی یو اور بی جے پی میں سیٹوں کی تقسیم کو لے کر اختلافات کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔ لیکن 12 جولائی کو امت شاہ  اور نتیش کمار کی پٹنہ میں ہوئی میٹنگ یہ بات واضح ہوگئی کہ دونوں پارٹیاں مل کر لوک سبھا الیکشن 2019 میں اتریں گی اور سیٹوں کی تقسیم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

Loading...