بہار: دربھنگہ میں دلت عورت کے ساتھ درندگی، ڈائن بتا کر گاؤں کے لوگوں نے پیٹا

دربھنگہ میں بھی ایک دلت عورت کے ساتھ درندگی کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دلت عورت کو ڈائن بتا کر پہلے اسے پیٹا گیا پھر اسے پیشاب پلانے کی کوشش کی گئی۔

Jul 31, 2016 02:14 PM IST | Updated on: Jul 31, 2016 02:17 PM IST
بہار: دربھنگہ میں دلت عورت کے ساتھ درندگی، ڈائن بتا کر گاؤں کے لوگوں نے پیٹا

دربھنگہ۔ بہار کے دربھنگہ میں بھی ایک دلت عورت کے ساتھ درندگی کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دلت عورت کو ڈائن بتا کر پہلے اسے پیٹا گیا پھر اسے پیشاب پلانے کی کوشش کی گئی۔ گاؤں کے لوگوں نے خاتون کو ڈائن بتا کر پیٹا۔ اب اس سے ڈری متاثرہ خاتون نے گھر میں تالا لگا کر گاؤں چھوڑ دیا ہے اور اپنے میکے چلی آئی ہے۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ایف آئی آر میں خاتون نے ڈومو یادو کے ساتھ ان کے خاندان کے پانچ افراد پر مار کے ساتھ جبری پیشاب پلانے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک خاتون نے شکایت کی ہے۔ عورت کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

Loading...

وہیں خواتین کمیشن کی سابق صدر ممتا شرما نے اس معاملے پر کہا ہے کہ خواتین کمیشن کو اس معاملے میں از خود نوٹس لینا چاہئے۔ جانچ ٹیم بھیجنی چاہئے۔

Loading...