ٹرائل روم میں کپڑے چینج کرنے کے دوران لڑکی کا ریپ اور ویڈیو بھی بنایا، اہل خانہ نے گھر سے نکالا

کپڑے خریدنے کے بعد لڑکی ٹرائل روم میں چینج کرنے لگی اس دوران جبرا دکاندار نے ریپ کیا اور اس کا ویڈیو بھی بنا لیا۔

Feb 22, 2019 12:35 PM IST | Updated on: Feb 22, 2019 12:40 PM IST
ٹرائل روم میں کپڑے چینج کرنے کے دوران لڑکی کا ریپ اور ویڈیو بھی بنایا، اہل خانہ نے گھر سے نکالا

علامتی تصویر

بہار کے کشن گنج ضلع سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک لڑکی کو بلیک میل کرکے اس کی آبروریزی کی گئی ہے۔ متاثرہ کی شکایت کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ دس ماہ پہلے اس کے ساتھ یہ شرمناک واقعہ پیش آیاتھا۔ اس نے بتایا کہ وہ کھگڑا بازار میں واقع ایک کپڑے کی دکان میں کپڑا خریدنے گئی تھی۔

کپڑے خریدنے کے بعد لڑکی  ٹرائل روم میں چینج کرنے لگی اس دوران جبرا دکاندار نے ریپ کیا اور اس کا ویڈیو بھی بنا لیا۔  اس کے بعد وہ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیکر مسلسل اس کے ساتھ ریپ کرتا رہا۔ متاثرہ نے بتایا کہ جب اس نے یہ بات اپنے اہل خانہ کو بتائی تب جاکر معاملے کا انکشاف ہوا۔

Loading...

لیکن متاثرہ متاثرہ کے اہل خانہ نے سہارا دہنے کے بجائے اسے گھر سے نکال دیا تب مزلم دکاندار نے لڑکی کو تین مہینے تک ایک کرائے کے گھر میں رکھوایا۔ اس دوران اس نے متاثرہ کا مسلسل ریپ کیا۔ متاثرہ کے مطابق اب گھر خالی کروانے کے بعد ملزم اس سے پچاس ہزار روپئے کی مانگ کر رہا ہے۔

Loading...