بہار محکمہ اقلیتی فلاح کا دعوی ، رواں مالی سال میں مختص 100 کروڑ روپے ہوں گے تقسیم

بہار اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کو مضبوط بنانے کی مہم میں مصروف محکمہ اقلیتی فلاح نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں مالی سال میں مختص کی گئی سو کروڑ کی رقم کو ہر قیمت پر تقسیم کیا جائےگا۔

May 09, 2018 11:30 PM IST | Updated on: May 09, 2018 11:30 PM IST
بہار محکمہ اقلیتی فلاح کا دعوی ، رواں مالی سال میں مختص 100 کروڑ روپے ہوں گے تقسیم

پٹنہ : بہار اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کو مضبوط بنانے کی مہم میں مصروف محکمہ اقلیتی فلاح نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں مالی سال میں مختص کی گئی سو کروڑ کی رقم کو ہر قیمت پر تقسیم کیا جائےگا۔ جبکہ دانشوروں نے سابقہ تجربہ کے بنیاد پر قرض کی تقسیم میں ہورہی تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقلیتی مالیاتی کارپوریشن سے بے روزگار اقلیتی نوجوانوں کی کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ دراصل محکمہ اقلیتی فلاح کے ماتحت کام کرنے والے اس شعبہ کی جانب سے رواں مالی سال میں 100 کروڑ روپیہ روزگار اسکیم کے مد میں تقسیم کیا جانا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اس اسکیم کی پوری رقم لیپس کرگئی تھی ، اسلئے دانشوروں نے حکومت کو اس معاملہ پر سنجیدہ پہل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ادھر محکمہ اقلیتی فلاح نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوانوں کو خودکفیل بنانے کے مقصد سے دی جانے والی قرض اسکیم کو ہرحال میں زمین پر اتارا جائےگا۔ محکمہ اقلیتی فلاح ضلعوں میں بحال اقلیتی افسروں کے بھروسہ اس اسکیم کے نفاذ کی کوششوں میں مصروف ہے۔ صاف ہے کہ اگر اقلیتی افسران اس جانب سنجیدہ ہوں گے تو بے روزگار نوجوانوں کو اس اسکیم کا فائدہ ہوگا۔

محفوظ عالم کی رپورٹ

Loading...

Loading...