گوپال گنج میں شو سے لوٹ رہی نابالغ آرکیسٹرا ڈانسر کی آبروریزی ، ملزم گرفتار

بہار کے گوپال گنج میں آرکیسٹرا میں ڈانس کرنے گئی نابالغ ڈانسر کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے آبروریزی کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

Nov 18, 2018 02:49 PM IST | Updated on: Nov 18, 2018 02:49 PM IST
گوپال گنج میں شو سے لوٹ رہی نابالغ آرکیسٹرا ڈانسر کی آبروریزی ، ملزم گرفتار

علامتی تصویر

بہار کے گوپال گنج میں آرکیسٹرا میں ڈانس کرنے گئی نابالغ ڈانسر کی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے آبروریزی کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ واقعہ مانجھاگڑھ کے کوئنی گاوں میں پیش آیا ۔ متاثرہ کی عمر صرف 16 سال ہے جو آرکیسٹرا میں ڈانس کا کام کرکے اپنے گھر کا خرچ پورا کرتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق مانجھا گڑھ کے بھڑکوئیا گاوں میں چلنے والا آرکیسٹرا مانجھا کے ہی کرن پورا گاوں میں جمعہ کو پروگرام کیلئے گیا تھا ۔ پروگرام دیر رات تک چلتا رہا ۔ پروگرام ختم ہونے کے بعد تھاوے کے جگملوا گاوں کے نوجوان نے متاثرہ کو اپنی بائیک پر بیٹھا کر اس کو بھڑکوئیا چھوڑنے کیلئے نکلا ، لیکن متاثر ڈانس کو بھڑکوئیا کی بجائے کوئنی گاوں کے پاس ایک گودام کے پیچھے لے گیا اور اس کی آبروریزی کی اور پھر بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

آرکیسٹرا چلانے والے راجیندر چورسیا کے مطابق وہ لوگ پروگرام کے بعد اپنے کیمپ میں واپس لوٹ رہے تھے ، اسی دوران ان کے آرکیسٹرا کی ایک لڑکی واپس نہیں لوٹی ، جب اس کی تلاش کی گئی تو معاملہ کی جانکاری ہوئی۔ ملزم نوجوان اس کی آبروریزی کرکے جائے واقعہ پر ہی اپنی بائیک چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ بعد میں مانجھا پولیس کی مدد سے متاثرہ کو سنگین حالت میں صدر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ، جہاں اس کا میڈیکل کرایا گیا۔

اس معاملہ میں پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ مانجھا تھانہ انچارج کے مطابق متاثرہ کا میڈیکل کرانے کے بعد سی جی ایم کے یہاں بیان درج کراکر اس کو گھر والوں کے حوالے کردیا گیا ہےجبکہ ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پوسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Loading...

یہ بھی پڑھیں : معشوقہ نے دوپٹہ سے عاشق کو موت کے گھاٹ اتارا ، خودکشی کی شکل دینے کیلئے ہاتھ میں تھمایا لو لیٹر

 

 

Loading...