دوشیزہ کی لاش برآمد ، جس کی آبروریزی کے بعد مجرموں نے کر دیا قتل

پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی باشندوں کی اطلاع پر لودھی گاؤں کے نزدیک سڑک کنارے سے 16 سالہ دوشیزہ کی لاش برآمد کی گئی۔ لاش دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ مجرموں نے اس کی آبروریزی کے بعد اس کا قتل کیا ہے۔

Aug 22, 2018 11:07 AM IST | Updated on: Aug 22, 2018 11:07 AM IST
دوشیزہ کی لاش برآمد ، جس کی آبروریزی کے بعد مجرموں نے  کر دیا قتل

علامتی تصویر

بہار میں ضلع روہتاس کے سہسرام مفصل تھانہ علاقے سے پولس نے آج صبح ایک دوشیزہ کی لاش برآمد کی ہے جس کی آبروریزی کے بعد مجرموں نے قتل کر دیا۔

پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی باشندوں کی اطلاع پر لودھی گاؤں کے نزدیک سڑک کنارے سے 16 سالہ دوشیزہ کی لاش برآمد کی گئی۔ لاش دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ مجرموں نے اس کی آبروریزی کے بعد اس کا قتل کیا ہے۔ مقتولہ کے سر میں گہری چوٹ جیسے نشانات پائے گئے ہیں۔ دوشیزہ لودھی گاؤں کی ہی رہنے والی تھی جو کل شام دلت طالبات کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات کی رقم لینے بینک گئی تھی۔ وہ مقامی اسکول میں انٹر کی طالبہ تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آس پاس کے باشندے مشتعل ہو گئے اور لاش کے ساتھ پوسٹ آفس کے قریب پرانےجی ٹی روڈ کوجام کر دیا ۔ مشتعل لوگ قاتلوں کی گرفتاری اور اسے پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جم کر نعرے بازی کر رہے ہیں۔ پولس اور انتظامیہ کے سینئر افسران موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھانے میں لگے ہیں

Loading...

Loading...