بہار: انسانیت پھر شرمسار، 7 سالہ بچی کی عصمت دری کی، سڑک پر تڑپتا چھوڑ ملزم فرار

بہار کے موتیہاری ضلع میں سات سال کی بچی کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Aug 21, 2018 08:54 AM IST | Updated on: Aug 21, 2018 09:38 AM IST
بہار: انسانیت پھر شرمسار، 7 سالہ بچی کی عصمت دری کی، سڑک پر تڑپتا چھوڑ ملزم فرار

علامتی تصویر

بہار کے موتیہاری ضلع میں سات سال کی بچی کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ آبروریزی کے بعد ملزم بچی کو سڑک پر پھینک کر موقع سے فرار ہو گیا۔ بچی کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جب لوگوں کو اس حادثہ کی خبر ملی تو ناراض گاؤں والوں نے ملزم کے گھر کو گھیر لیا۔ پولیس نے ملزم کے گھر والوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، یہ حادثہ پیر کے روز شام 7 بجے کا ہے۔ بچی کھیلنے کے لئے باہر نکلی تھی۔ بہت دیر ہونے کے بعد جب بچی گھر واپس نہیں آئی تو گھر والوں نے اسے ڈھونڈنا شروع کیا۔ گاوں والوں کی نظر کھیت کے کنارے گئی جہاں بچی بیہوش پڑی تھی۔ اس کے پرائیویٹ پارٹس سے خون بہہ رہا تھا۔

Loading...

آنا فانا میں اسپتال آنے کے بعد صحت میں بہتری ہونے پر بچی نے ملزمین کے نام بتائے، جس کے بعد گاوں میں ہنگامہ ہو گیا۔ فی الحال گاوں میں پولیس  فورس تعینات کی گئی ہے۔ بچی کے بیان کی بنیاد پر ملزمین کے گھروالوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

Loading...