تم میرے نہیں تو کسی کے نہیں' اس غصے میں خاتون نے کاٹ ڈالا نو جوان کا عضو تناسل'

پڑوس کی بھابھی سے رنگ رلیاں منانا ایک شخص کو اس قدر مہنگا پڑا کہ اس کو اپنا پرائیویٹ پارٹ تک گنوانا پڑا۔

Jul 11, 2018 01:36 PM IST | Updated on: Jul 11, 2018 01:36 PM IST
تم میرے نہیں تو کسی کے نہیں' اس غصے میں خاتون نے کاٹ ڈالا نو جوان کا عضو تناسل'

اسپتال میں داخل نو جوان

پڑوس کی بھابھی سے رنگ رلیاں منانا ایک شخص کو اس قدر مہنگا پڑا کہ اس کو اپنا پرائیویٹ پارٹ تک گنوانا پڑا۔معاملہ بہار کے سیتا مڑھی  کا ہے۔جہا ں ایک شخص کا عضو تناسل خاتون نے کاٹ دیا۔ واقعہ ڈمرا تھانہ کے کتھیریا کا ہے۔سیتا مڑھی پولیس نے زخمی رمیش کو مظفر پور کے ایس کے میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرا یا ہے۔ جبکہ ملزم بھابھی رنجو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق نو جوان رمیش پاسوان کا اپنی پڑوس کی بھابھی رنجو دیوی کے ساتھ تین سال سے نا جائز تعلقات تھے۔

بات اتنی بڑھ گئی کہ پنچایت بھی کرنی پڑی۔ رنجو رمیش پر اہلیہ رنکو کو چھوڑ کر اسے ساتھ رکھنے کا دباؤ بنا رہی تھی۔ پنچایت میں اس بات پر رضا مندی نہیں ملی۔ رمیش کو پنچایتیوں نے اپنی اہلیہ کو ساتھ رکھنے اور رنجو بھابھی سے دور رہنے کا فیصلہ سنایا۔

Loading...

رنجو اس بات سے غصے میں چل رہی تھی ، من ہی من وہ طے کر چکی تھی کہ رمیش اگر اس کا نہیں تو کسی کا نہیں ۔اتوار کو رنجو نے بدلا لینے کی نیت سے رمیش کو بلایا اور تیز چاقو سے رمیش کا پرائیویٹ پارٹ کاٹ ڈالا۔ بات پھیلی تو لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے رمیش کو سیتا مڑھی اسپتال میں داخل کرایا جہاں اسے بہتر علاج کیلئے ایس کے ایم سی ایچ ریفر کر دیا گیا۔

Loading...