قتل کے شک میں بھیڑ نے خاتون کو برہنہ گھمایا، آر جے ڈی لیڈر سمیت چھ گرفتار

بہار کے بھوجپور ضلع میں نوجوان کے قتل کے بعد خاتون کو برہنہ کرنے کے معاملہ میں پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے۔

Aug 21, 2018 10:34 AM IST | Updated on: Aug 21, 2018 11:16 AM IST
قتل کے شک میں بھیڑ نے خاتون کو برہنہ گھمایا، آر جے ڈی لیڈر سمیت چھ گرفتار

قتل کے شک میں بھیڑ نے خاتون کو برہنہ گھمایا

بہار کے بھوجپور ضلع میں نوجوان کے قتل کے بعد خاتون کو برہنہ کرنے کے معاملہ میں پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے۔ پولیس نے اس معاملہ میں راشٹریہ جنتا دل لیڈر کوشل کشور یادو سمیت چھ لوگوں کو گرفتاری کر لیا ہے۔ تمام ملزمین کی گرفتاریاں بہیاں کے جموعا گاوں سے ہوئی ہے۔

واضح ہو کہ پیرکی شام ریلوے ٹریک کے پاس ایک نوجوان کی لاش ملنے سے ناراض گاوں والوں نے غصہ میں آکر بہیاں کی کئی دکانوں اور گاڑیوں میں آگ زنی کی۔ ناراض گاوں والوں نے قتل کے الزام میں ریڈ لائٹ علاقہ کی ایک خاتون کو بھی پیٹنے کے بعد برہنہ گھمایا تھا۔ واقع ضلع کے بہیاں تھانا علاقہ کے بہیا اسٹیشن کا ہے جہاں نوجوان کی لاش ملی۔

Loading...

نوجوان کے قتل میں ایک خاتون کی شمولیت کے شک میں ناراض گاوں والوں نے بیچ بازار  اسے برہنہ کر دیا۔ وہ عورت رو رو کر اپنی بے گناہی کا ثبوت دے رہی تھی لیکن نازاض گاوں والے کچھ بھی سننے کو راضی نہیں ہوئے۔

گاوں والوں کا الزام ہے کہ نوجوان کا قتل کر کے ریلوے ٹریک کے پاس جان بوجھ کر پھینک دیا گیا ہے۔ وہیں دوسری جانب مقتول وملیش ساو کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ وملیش امتحان دینے آیا تھا۔ اسے دو لوگوں نے جان سے مار کر ریلوے ٹریک کے پاس پھینکا ہے۔

Loading...