ممتا بنرجی کے دور میں بنگال دہشت گردی کا اڈہ بن گیا ہے : بی جے پی

کلکتہ۔ ترنمول کانگریس پر دہشت گرد وں کی حمایت کا الزام عاید کرتے ہوئے بی جے پی نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کے دور میں مغربی بنگال دہشت گردی کا اڈہ بن گیا ہے اور پورے ملک میں بنگال کی شبیہ کرائم اور بدعنوانی کے طور پر بن گئی ہے ۔

Feb 14, 2016 10:39 AM IST | Updated on: Feb 14, 2016 10:39 AM IST
ممتا بنرجی کے دور میں بنگال دہشت گردی کا اڈہ بن گیا ہے : بی جے پی

کلکتہ۔ ترنمول کانگریس پر دہشت گرد وں کی حمایت کا الزام عاید کرتے ہوئے بی جے پی نے  کہا ہے کہ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت کے دور میں مغربی بنگال دہشت گردی کا اڈہ بن گیا ہے اور پورے ملک میں بنگال کی شبیہ کرائم اور بدعنوانی کے طور پر بن گئی ہے ۔

میڈیا اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی کے نائب صدر دنیش شرمانے کہا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخاب  بی جے پی کی قومیت اور ترنمول کانگریس، کانگریس اور بایاں محاذ کی ملک مخالف نظریہ کے درمیان ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر بہار اور یوپی کو جرائم و کرائم اور بدعنوانی کیلئے بدنام کیا جاتا ہے مگر ممتا بنرجی کے دور میں بنگال پورے ملک میں اس کیلئے بدنام ہوگیا ہے ۔شرما نے کہا کہ بنگال میں خاتون کی حکومت ہونے کے باوجود خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

مالدہ سمیت مختلف واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے شرمانے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے بنگال دہشت گردوں کا اڈہ بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں ، جرائم پیشہ عناصر کیلئے بنگال محفوظ پناہ گاہ ہے اور یہاں آسانی سے دہشت گردی کی سرگرمیان انجام دی جاررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بنگال دہشت گردی اور جرائم کیلئے نرسری ہوچکا ہے ۔ خیال رہے کہ جنوری میں راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی صدر امیت شاہ نے بھی ممتا بنرجی کی حکومت کو امن و امان کی خراب صورت حال پر تنقید کی تھی ۔بنگال کو ملک مخالف عناصر کا اڈہ قرار دیا تھا۔شرما نے کہا کہ بنگال میں سرمایہ کار خوف زدہ ہیں اس لیے بنگال میں بی جے پی ہی تبدیلی لا سکتی ہے ۔

شرما نے کہا کہ پہلے بنگال میں کانگریس اور بایاں محاذ نے حکومت کی اور بنگال کو برباد کریا اب ممتا بنرجی  تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آئی اور بنگال کی شناخت اور پہچان کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ بایاں محاذ، کانگریس اور ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس ملک مخالف سیاست کررہی ہے ۔

Loading...

Loading...